جہلم میں “سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور کا “خواتین کھلی کچہری”کے حوالے سے مشاورتی اجلاس۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)لاہور کی مشہور فلاحی تنظیم سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا “خواتین کھلی کچہری جہلم”کے حوالے سے فرسٹ مون میرج ہال سول لائنز جہلم میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداران نےجہلم میں”خواتین کھلی کچہری جہلم” کے حوالے سے بتایا۔کہ اس کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو درپیش مختلف مسائل مثلاً بلدیہ کی جانب سے صفائی وغیرہ کے ناقص انتظامات،بارش کے دنوں میں نکاسی آب کی ناقص کارکردگی،ہسپتالوں میں مناسب علاج کا نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کا نہ ہونا سمیت مختلف اداروں میں شنوائی نہ ہونا وغیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیئے اس کھلی کچہری کا مقصد خواتین کو اس حوالے سے آگہی دینا ہے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا۔کہ مورخہ 30-جولائی 2024ء کو فرسٹ مون میرج ہال سول لائنز جہلم میں دن کے گیارہ بجے “خواتین کھلی کچہری”کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں جہلم کی خواتین بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں انتظامیہ کے مختلف اداروں کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔تاکہ خواتین ان کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ اس سے پہلے پنجاب کے مختلف شہروں مثلاً شیخو پورہ،لاہور،کھیوڑہ،گوجرہ اور منڈی بہاؤ الدین میں خواتین کھلی کچہری کا انتہائی کامیابی سے انعقاد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے سیدہ شاہدہ شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جن کی بھرپور کوششوں سے یہ پروگرام انتہائی کامیابی سے ہم کنار ہوا۔اس مشاورتی اجلاس میں وکلاءبرادری،محکمہ تعلیم سے متعلقہ شخصیات،سماجی تنظیموں کے عہدیداران،میڈیا نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس میں سیدہ شاہدہ شاہ،عبدالغفور چوہان،ڈاکٹرمرزا تصور حسین،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹرمحمد اسد مرزا،ملک شوکت علی ایڈووکیٹ، سرور بٹ، سید اختر علی شاہ،سیدہ صباحت رضوی،سمیرا فضل،فوزیہ سلیم،فلک ناز سیٹھی ،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،ڈاکٹر فرخندہ ،مسرت سلطان شامل تھیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں