سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر چودھری حمید پوٹھی کے اعزاز میں راچڈیل کے کو کوز ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت حاجی اصغر نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئ آزاد کشمیر چودھری حمید پوٹھی کے اعزاز میں راچڈیل کے کو کوز ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا جس میں مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کونسلر شاہ وزیر -کونسلر آفتاب حسین – کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد -پاکستان سے آئے ھوئے سینئر صحافی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خصوصی شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیت کالے خان -لیاقت علی – الطاف مغل تافی -وقاص -سینئر سیاست دان علی اصغر بابو -نزاکت علی لیڈز -سجاد حیدر دوبئ -راجہ عبدالقیوم بولٹن -کونسل آفیسر ناظم -اور دوسرے شامل تھے -اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئ آزاد کشمیر چودھری حمید پوٹھی نے کہا کہ ھم نے سابق وزیر اعظم عمران خان جو کہ دنیا اسلام کے لیڈر ہیں اور ان پر تمام کیسیز بوگس ہیں کی رہائ کے لئے آزاد کشمیر سے شروع کی گئ مہم کو اب برطانیہ کے کئ شہروں میں کامیاب جلسے کئے جس میں اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں نے بھر پور شرکت کی اور بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا -ھمار ے کئ ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے بھی ملاقات ھوئ جنہوں نے ھمیں مکمل تعاون کا یقین دلایا -جس طرع سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ کی پر جوش مہم میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ھمرا ساتھ دیا ھم انکے شکر گزار ھے عمران خان ھی پاکستان کو بچا سکتے ہیں -سینئر صحافی اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی اور چودھری حمید پوٹھی کلین سیاستدان ہیں جنہوں نے ایمانداری سے سیاست کی اس لئے ان پر کوئ کرپشن کا کیس نہیں بنا -راچڈیل کے سینئر سیاستدان علی اصغر بابو نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فوری رہائ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ھم سردار عبدالقیوم نیازی اور چودھری حمید پوٹھی کی عمران رہائ کمپین کے ساتھ ہیں – مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور کونسلر شاہ وزیر علی نے کہا کہ ھم سردار عبدالقیوم نیازی اور چودھری حمید پوٹھی کا راچڈیل آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں -ھماری تمام ھمدردیاں مقبوضہ کشمیر می رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ھم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ھمیں یقین ھے کہ انہیں بہت جلد آزادی نصیب ھو گی -سماجی شخصیت لیاقت علی نے بھی عمران خان کی فوری رہائ کا مطالبہ کیا -دوبئ کی کاروباری شخصیت سجاد حیدر نے میزبان حاجی اصغر کا کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا -میزبان کاروباری سماجی شخصیت حاجی اصغر نے سردار عبدالقیوم نیازی اور چودھری حمید پوٹھی اور تمام مہمانوں کا انکے عیشائیہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ عمران خان کی رہائ کی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
آخر میں مہمانوں کو کاروباری شخصیت کالے خان کے مشہور ریسٹورنٹ کو کوز کے لاھوری کھانے پیش کئے گئے اس سے پہلے سابق وزیر اعزظم وفد کے ساتھ مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد سے انکے پارلر میں خصوصی ملاقات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں