حکومت کا خواجہ سراؤں کے مسائل و مشکلات برقت حل کرنے میں کردار ادا کرنا ضروری ہے۔معروف خواجہ سرا و ڈانسر
یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول خواجہ سرا و ڈانسر ڈالفن آیان نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت خواجہ سراؤں کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوس ناک ہے خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے ان پر ظلم و ستم سے گریز کرے خواجہ سرا بھی اللہ کی مخلوق ہے ان پر ظلم و ستم بند کریں معروف و مقبول خواجہ سرا و ڈانسر ڈالفن آیان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر انسانی حقوق سے مطالبہ ہے کہ خواجہ سراؤں کے مسائل و مشکلات کے حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں خواجہ سرا بھی انسان ہے اور اس معاشرے کی زینت ہے عوام الناس اور حکومت وقت کو چاہئے کہ خواجہ سراؤں کی مدد کرنے میں بھرپور تعاون کریں تا کہ ان مظلوموں کی مدد ہو سکے اور خواجہ سراؤں پر تشدد واقعات میں ملوث مجرمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تا کہ کل کوئی اور مظلوم خواجہ سراؤں پر ظلم و ستم نہ کرے۔