آل پنجا ب یو کے کپ 2024 اور بری یونائٹیڈ پنجن کلب کی تقریب تقسیم انعامات کی کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری

پاکستان کی طرع برطانیہ میں بھی سالانہ کبوتر بازی کے مقابلے ہوتے ہیں او آج اسی سلسلے میں آل پنجا ب یو کے کپ 2024 اور بری یونائٹیڈ پنجن کلب کی تقریب تقسیم انعامات کی کی پروقار تقریب کا انعقاد ھوا جیتنے والی ٹیموں کے لئے منتظم تقریب راجہ راشد اور انکی ٹیم جس استاد مہتاب اسلم -استاد راجہ عمران -راجہ ولید -چودھری مدثر اور چودھری شاھد ندیم شامل ہیں نے سالانہ تقسیم انعامات اور ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد صنم ریسٹورنٹ لانگ سائیڈ مانچسٹر ھوا برطانیہ بھر سے کبوتر بازی سے تعلق رکھنے لوگوں نے شرکت کی جن میں راجہ امتیاز شمیم -راجہ حسین محمود راجہ وقاص محمود -چودھری طاہر -چودھری افضل اولڈھم -علی عمران بری -استاد کامران کامی -چودھری خرم -ملک قربان -مقصود گجر -افتخار کمانڈو -عمران گوندل -راجہ اسد -استاد مودی بٹ -راجہ شانی فرخ چھنی -عباس چھنی -استاد سعید -استاد صابری -بلال وارث -استاد عمران -استاد پیر معظم علی شاہ -وقاص خان سراج خان -استاد گلناز -استاد چودھری عنصر استاد چودھری راشد -شامل تھے -پاکستان سے آئے ہوئے کاروباری شخصیت ظفر سپاری اور کونسلر راجہ شہباز عارف مہمان خصوصی تھے – مہمان خصوصی کا پر جوش استقبال ڈھول اور باجوں سے سے کیا گیا اور ہار بھی پہنائے گئے – اس سال بیسٹ آرگنائزر کا ایوارڈ اسد بٹ بٹ کو بری یونائٹڈ پنجن کلب کی جانب سے دیا گیا -راجہ امتیاز کی جانب سے تمام ٹرافیاں دی گئیں -ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا -استاد چودھری سخاوت بھٹو میر پور کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی -شہباز بٹ اینڈ فادی بٹ جہلم نے دوسری پوزیشن اور استاد وحید مراد ڈنگہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جیتنے والی ٹیموں کو کپ کے ساتھ نقد رقم بھی دی گئ -اس موقع پر مہمان خصوصی ظفر سپاری اور کونسلر شہباز عارف کا کہنا تھا کہ آل پنجاب یو کے کپ جو کبوتر بازی سب سے بڑا ٹورنامنٹ ھوتا ہے ھمیں آج مانچسٹر میں آل پنجاب یوکے کپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ھوئ آج کی تقریب پر ایسا لگ رھا تھا کہ یہ شادی کی تقریب ھے اس کا کریڈٹ ٹورنامنٹ کمیٹی کو جا تا ھے -ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ راشد -استاد راجہ -اور عمران استاد مہتاب اسلم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے ممبران اور کمیونٹی کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ھم انشااللہ ٹورنامنٹ اور تقسیم انعامات کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گےتاکہ ھماری نوجوان نسل کو بھی ھماری ثقافت کا پتہ چلے -کمیونٹی لیڈر چودھری شاھد نے تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا – چودھری خرم اور تقریب میں شرکت کر نے والے دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ آل پنجاب یو کے کپ میں ہر سال ٹیموں میں اضافہ ھوتا ھے اس سے پتہ چلتا ھے کہ پنجاب کے بعد برطانیہ میں ھمارے نوجوان بھی کبوتر بازی میں دلچسپی لے رھے ہیں یہ بھی ایک سپورٹ گیم ھے -اس دفع پنجاب پاکستان کے ٹورنامنٹ میں اور برطانیہ کے ٹورنامنٹ میں جیتنے والوں کے لئے پہلی دفع تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا اکٹھا انعقاد ھو ا-جو خوش آئند ھے
آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں