اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کی جوائنٹ سیکرٹری فائقہ گل نے اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر ، اوپن کچن ، یو جی ویمن گروپ کی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں ایک پرتکلف عشائیہ

Spread the love

( صابرہ ناہیدبیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک) ایچ ایس انٹرٹینمنٹ کے ایم ڈی ھمایوں صاحبزادہ اور سی ای او بیگم فائقہ گل صاحبزادہ اور اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کی جوائنٹ سیکرٹری فائقہ گل نے اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر ، اوپن کچن ، یو جی ویمن گروپ کی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ جس میں انھوں نے لیول پول سے محفل گروپ اور پاکستان سے آئی ہوئی اطلاعات و نشریات کی ڈائریکٹر قراۃ العین اور ان کی صاحبزادی شمائم کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ۔ اور مانچسٹر آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔ ھمایوں صاحبزادہ اور فائقہ صاحبزادہ نے اردو گلوبل کے بانی اور آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور شہزاد مرزا کو تقریبا 5 سال سے اوپن کچن کو احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی ۔ فائقہ گل اور ھمایوں صاحبزادہ نے عشائیے پر آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں اردو گلوبل اور اوپن کچن کے روح رواں شہزاد مرزا ، آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہيد ، نائب صدر مشعل عقیل، ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال ، نائب صدر تنزیلہ ضیاء ، جنرل سیکرٹری مریم ، جوائنٹ سیکرٹری ثوبیہ، ڈائریکٹر نغمانہ کنول اور اوپن کچن سے حفیظ چوہان ، حاجی شبیر چیمہ ، چوہدری رفیق ، راجہ خورشید ، مقصود ، رانا خالد اور عامر خان نے شرکت کی۔ تقریب میں امتیاز شیخ اور پاکستان کے سابقہ ایڈووکیٹ ظہیر عباس نے خصوصی شرکت کی ۔
عشائیہ میں پرتکلف لوازمات سے شرکاء کی تواضع کی گئی ۔ کھانے کے بعد اردو گلوبل نیٹ ورک کی ٹیم ، محفل کے اراکین اور مہمان قراۃ العین کو پھول پیش کئے گئے ۔ اور کیک کاٹا گیا آخر میں گرما گرم چائے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور شعر و شاعری کا دور چلا ۔ نغمانہ کنول کی شاعری اور کامنی اور امجد رانا کی گائیکی نے محفل کا رنگ مزید دوبالا کر دیا ۔ یوں یہ یادگار محفل بن گئی ۔ اردو گلوبل کی ٹیم نے فائقہ گل اور ھمایوں صاحبزادہ کی میزبانی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں