
ُ مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر)
انیس جولائی کشمیری قوم پاکستان سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اپنے پیغامات اور تقریبات سے اسکا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی نے مقامی ھوٹل میں ایک میٹنگ کا اھتمام کیا جس میں سابقہ میئر اولڈھم کونسلر عتیقالرحمن مسلم کانفرنس راچڈیل کے صدر علی اصغر بابو کاروباری شخصیت رانا ذیشان عرف شانی اور دوستوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کاروباری شخصیت مسلم کانفرنس راچڈیل کے صدر علی اصغر بابو تھے اس موقع پر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چئیرمین چودھری بشیر رٹوی نے اپنے کہا کہ ہم پاکستان اور الحاق پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ الحاق پاکستان کا نعرہ مجاہد اول سردار عبد القیوم خان مرحوم نے دیا ہم اسکی مکمل پاسداری کریں گےھم الحاق پاکستان کے حامی ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے انشاءاللہ کشمیر بہت جلد آزاد ھو کر پاکستان کا حصہ بنے گا کاروباری سماجی شخصیت رانا ذیشان عرف شانی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری قوم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کہ ہم کشمیری قوم کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں ۔ ممتاز کاروباری شخصیت اور مسلم کانفرنس راچڈیل برانچ کے صدر علی اصغر بابو کا کہنا تھا کہ
انیس جولائی 1947 کو مسلم کانفرنس کی قیادت نے سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق بارے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا تب سے لیکر آر پار کے کشمیری الحاق پاکستان کی تجدید نو کے لیے اس دن کو ہر سال مناتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں اور ایمان کے کشمیر کا پاکستان سے الحاق کے بغیر کوئ دوسری راہ نہیں ہے ۔ میں بحیثیت کشمیری پاکستان کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کے لیے بے چین ہیں انشاء اللہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ کہ ہم الحاق پاکستان کے حامی ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔سابقہ میئر اولڈھم کونسلر عتیقالرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ آج کشمیر کو لاک ڈاؤن ھوئے ایک سال ھونے کے قریب ھے اب دنیا بھر میں عارضی لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاؤن ھونے سے جو مصیبتیں آئیں اسکا اندازہ پوری دنیا کو ھو گیا ھے اس موقع پر ھم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اس نا مساعد حالات میں اس لاک ڈاؤن کا مقابلہ کیا ھے مقبوضہ کشمیر کے لوگ دنیا کی توجہ کے طالب ہیں