ُ مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر)۔ پوری دنیا کی طرع برطانیہ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل کیا ھے اسی سلسلہ میں مانچسٹر میں کرونا وائرس کی وبا کے درمیان اردو گلوبل میڈیا نے مسلم ہینڈ کے تعاون سے ادارہ قادریہ جیلانیہ لانگ سائیڈ مانچسٹر میں مستحق لوگوں میں مسلسل تین ماہ سے ذیادہ دنوں سے Hot Food دودھ ڈرنکس تقسیم کیا جا رہا ھے بلکہ چلنے پھرنے سے قاصر لوگوں کو انکے گھروں میں فوڈ پہنچایا جارھا ھے جس کا کریڈٹ اردو گلوبل کے سی ای او مرزا شہزاد کو جاتا ھے جسکو انگلش میڈیا میں بھی سرا ہا جا رہا ھے ھر دن کی طرع آج بھی فوڈ تقسیم ھونے کے وقت میڈیا سے بات کرتے ھوئے بر نلے کے مئیر سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ اردو گلوبل کو یہ کریڈٹ جاتا ھے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کو پکا پکایا کھانا پچھلے سو دنوں سے دے رھے ہیں میں آج ان کے ساتھ کام کر کے خوش ھو رہا ھوں یہ ابھی تک انیس ہزار سے ذیادہ لوگوں کو کھانا تقسیم کر چکے ہیں مانچسٹر کی کاروباری سیاسی شخصیت چودھری رفیق نے کہا کہ اس کام کو مانچسٹر سٹی کونسل نے بھی سراہا ھے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر مختلفاوقات میں مانچسٹر کونسل کے کونسلرز بھی تشریف لاتے ہیں کونسلر رب نواز او رکو نسلر احمد علی نے کہا کہ ایسے اچھے کام کرنے والوں کو داد دینی چاھئیے ھم مانچسٹر سٹی کونسل انہیں ھر قسم کی سپورٹ دینے کے لئے تیار ہیں اسلئے ھم مانچسٹر سٹی کونسلرز انکی حوصلہ افزائ کے لئے مختلف وقت میں آتے رھتے ہیں سابقہ بیوروکریٹ اور سماجی شخصیت انعام سحری نے کہا اس کام کے لئے میں بھی اعزازی طور پر مختلف اوقات میں آکر انکے ساتھ ہاتھ بٹوانے کو اپنا اعزاز سمجھتا ھوں اس موقع پر سماجی راہنما عالیہ ہاشمی جو کمیونٹی کے ھر اچھے کاموں میں ھمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں مشہور ھے نے کہا کہ سو دن سے کھانا تقسیم ھو رھا ھے یہ ایک ریکارڈ ھے سماجی شخصیت سائرہ قریشی نے کہا کہ اردو گلوبل میڈیا کا یہ کام ھمیشہ یاد رکھا جائے گا کھانا تقسیم کر نے کے بعد اردو گلوبل کے سی ای او مرزا شہزاد نے کہا پہلے تو میرے ساتھ اعزازی طور پر کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ھوں اور کمیونٹی کو یقین دلاتا ھو ں کہ اردو گلوبل میڈیا ھمیشہ بلا تفریق سب لوگوں کی خدمت کرتا رھے گا
