


اولڈھم (رپورٹ چودھری عارف پندھیر )۔ ۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے نوجوان فٹبال کے کھیل کو دیکھنے اور کھیلنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیور پول فٹبال کلب نے تیس سال کے طویل انتظار کے بعد پریمئیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اولڈہم گلاڈوک ریڈز ینگ جسکے روح رواں عدنان اسلم اور عمران اسلم ہیں اسی موقع پر گلاڈوک ریڈینگ کے پاکستانی نوجوانوں نے بس کو سجا کر جشن منایا ڈول ڈانس کیا گیا بچوں کی بھی بہت بری تعداد نے شر کت کی اس موقع پر گلاڈوک ریڈ ز ینگ کے نوجوانوں نے اپنے سابقہ چئیرمین عاطف نسیم کو بہت یاد کیا جو کم عمری میں حادثاتی طور پر وفات پا گئے تھے لیور پول فٹ بال کلب کے چاہئنے والے پاکستانی نوجوان پورے شہر کا چکر لگا کر مقامی ریسٹورنٹ میں پہنچے اور لاھوری کھانوں کے مزے اڑائے اس موقع پر گلاڈوک ریڈز ینگ کے چئیر مین عدنان اسلم نے کہا کہ ھم جس کلب لیورپول کی سپورٹ کر رھے ہیں اس نے پہلے یورپی کپ جیتا اسکے بعد اس سال تیس سال بعد بر طانیہ پریمئر لیگ جیتی ھم جیت سے بہت خوش ہیں ھمیں پاکستانی نثراد ھونے پر فخر ھے -گلاڈوک ریڈز ینگ کے سرپرست عمران اسلم نے کہا کہ ھم آج لیور پول کے کپ جیتنے کا جشن منا نے کے لئے اکٹھے ھوئے ہیں لیورپول کلب کے نوجوان سپورٹر مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئےکہ آج تیس سال بعد کلب نے کپ جیت کر ھمارے سر فخر سے بلند کر دئے ہیں حاکم علی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے لیور پول کبھی کپ نہیں جیتے گی لیکن تیس سال بعد کپ جیت کر ھمیں جشن منانے کا موقع فراہم کیا تقریب میں موجود دو ننھے منے لیول پور فٹ با کلب کے فینز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا