بیرونی ممالک میں مقیم مسافروں کو عید الضحی کی خوشیاں مبارک۔چیف اکرام الدین

Spread the love

اللہ تعالی تمام مسلمانوں کی قربانیوں کو اپنے دربار عالیہ میں قبول فرمائے۔بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو و بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ تمام اہل اسلام و اہل وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم مسافروں کو عید الضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام اہل اسلام کی قربانیوں کو اپنے دربار عالیہ میں قبول فرمائے اور جن لوگوں نے قربانیوں میں حصہ لیا ہے اللہ انکو جزا خیر نصیب فرمائے اور انکی قربانیوں کو قبول کرے اور جتنے مسلمان قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے اللہ انکو بھی قربانی کی توفیق عطاکرے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو اور بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے مزید کہا کہ قربانی کی استطاعت رکھنے والوں سے پرزور اپیل و مطالبہ ہے کہ قربانی کے گوشت میں غریب، یتیم، بے سہارا اور اپنے پڑوسی کا بھرپور خیال رکھیں جو قربانی کی اسطاعت نہیں رکھتے تا کہ انکو بھی قربانی کا گوشت مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں