لندن(عارف چودھری )برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ زیادتی اور جنسی تشدد کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جولائی 2019 اور جنوری 2020 کے دوران جنسی جرائم اور حملے سمیت 4 مختلف نوعیت کے الزامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔