( صابرہ ناہیدمانچسٹر )منہاج القرآن سنٹر چولٹن میں ویمن ونگ کی طرف سے رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لخت جگر سیدہ حضرت فاطمہ زہرا کے یوم پیدائش پر ایک دلکش تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض محترمہ صغرا نے ادا کیئے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ حضرت سیدہ فاطمہ کی شان میں زیرک نے خوبصورت کلام پڑھا ۔ اس موقع پر جناب طاہر القادری قادری کا ویڈیو پیغام سنایا گیا جس میں انھوں نے حضرت فاطمہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروایا۔ مہمان خصوصی مسرت بشیر نے کہا کہ میں عرصے سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالتی چلی آئی ہوں مگر ابھی تک سیدہ فاطمہ کی زندگی پر لب کشائی نہ کر پائی میرا خیال تھا کہ شاید اس قابل احترام ہستی کی زندگی پر بات کر کے ان کی عظمت کا حق ادا نہ پاوں گی۔ آپ لوگوں نے سیدہ کائنات کی زندگی پر بطور رول ماڈل روشنی ڈالنے کا کہا کوشش کروں گی کہ اس موضوع پر انصاف کر سکوں ۔ رول ماڈل وہ ہوتا ہے جن کا مقصد اللہ اور اس کے رسول کی چاہت ہے۔ چونکہ سیدہ فاطمہ کے دل میں رسول اللہ اور محبت خدا کی چاہت تھی اور فاطمہ الزہرہ پیغمبر خدا کی زندگی کا ایک حصہ ہیں لہذا وہ
