شيخ الاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری صاحب کے ساتھ شام کے کھانے پر تین گھنٹوں پر مبنی محبت بھری تفصیلی ملاقات٠
ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے اور حضرت نے تفصیل سے کئی علمی اشکال کو بھی دور کیا۰
حضرت کو ختم بخاری کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی۰ ڈاکٹر صاحب نے حضرت امام بخاری کے علمی مقام کا ذکر کیا اور بتایا کہ امام بخاری نے بخاری شریف کو ھم تک پہنچانے کے لئے کن کن تکالیف اور مشکلات کو برداشت کیا۰
امام اعظم اور انکے شاگردوں کے امت پر علمی احسانات اور ان پر وارد ھونے والے اعتراضات کے علمی جوابات دیئے
امام بخاری اور امام اعظم کےدرمیان علمی رشتہ پر گفتگو کی اور بتایا کہ امام بخاری کے کون کون سے اساتذہ حنفی تھے اور انھوں نے ان سےبل واسطہ اور بلاواسطہ علم حاصل کیا.
ایک سوال کے جواب پر امت مسلمہ کے موجوده حالات پر مختصر ترین جواب میں کہا کہ امت مسلمہ ایک دفعہ پھر غلامی کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ھے۰
پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو سے مکمل اعراض کرتےھوئے صرف اتناکہا کہ میں اپنی قوم کو جگانے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن قوم مذہبی ، سیاسی ، معاشرتی ، لسانی اور علاقائی طور پر مکمل تقسیم ہو چکی ھے انھوں نے مزید فرمایا کہ ھم مذہبی لوگ ہیں اور مذہبی لوگ کتنے حصوں میں تقسیم در تقسیم ہیں پھر اتنی بڑی تقسیم کے بعد کامیابی آسانی سے ممکن نہی لیکن اب پاکستان کے سیاسی موضوع پر گفتگو کرنے کو بھی تیار نہی ہوں کیونکہ علمی کام میں مصروفیت کےباعث میں اپنے آپ کو “ جنت”میں محسوس کر رہا ہوں ۰فقط پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ھوں۰
اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے اپنے پوتے جناب احمد مصطفیٰ صاحب کو ہمارے چالیس سالہ پرانے محبت اور احترام پر مبنی رشتے کے متعلق تفصیلا بتایا
میں مسلم ھینڈز کینیڈا کے صدر جناب ڈاکٹر احسان وڑائچ صاحب کا شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے یہ ملاقات ممکن ہوئی. اس موقع پر جناب کامران صاحب اور جناب محمد علی صاحب بھی موجود تھے ۰
