آرگن آئل جو کہ بیوٹی کے لئے کاسٹمیٹیس کے علاوہ کھانے کے لئے استعمال ھوتا ھے اور بالوں کی مضبوطی لئے بھی استعمال ھوتا ھے

Spread the love


مراکو رپورٹ عارف چودھری
آرگن آئل ARGAN OIL کے درخت جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مراکو کے شہر اگادیر میں دستیاب ھے آرگن آئل جو کہ بیوٹی کے لئے کاسٹمیٹیس کے علاوہ کھانے کے لئے استعمال ھوتا ھے اور بالوں کی مضبوطی لئے بھی استعمال ھوتا ھے -اگادیر میں اس کے سب سے زیادہ درخت ہیں -یہ بادام جیسے سائز کے ہوتے ہیں انہیں درختوں سے اتار کر مختلف پرو سیجروں سے گزار کر آ پیکنگ کر کے مارکیٹوں میں سپلائ کیا جا تا ایسے ہی آج برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری نے سدی کوئیکی SIDI kabuki میں آرگن آئل کمپنی کوآپریٹیو مرجانہ کا وزٹ کیا عارف چودھری کے ساتھ جرمنی کے بزنس مین محمد عارفین اور مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے شاھد رفیق جانی بھی تھے -کوآپریٹیو مرجانہ آرگن آئل سے مختلف پراڈکٹ بھی بناتے ہیں جو دنیا بھر میں بھیجی جاتی ھے اکوآپریٹو مرجانہ کی مینجر عمل نے سپروائزر یاسمین اور دوسرے سٹاف کے ساتھ فیکٹری کا تفصیلی دورہ کروایا اس موقع پر کوآپریٹیو مرجانہ کی مینجر نے خصوصی بات کرتے ھوئے آرگن آئل کے نکالنے اور اسکے فوائد بارے تفصیل سے بتایا – کو آپریٹیو مرجانہ میں سپروائزر یاسمین نے کہا کہ ھم تمام کام کرنے والی خواتین ہیاں ایک فیملی کی طرع کام کرتی ہیں فیکٹری مالکان کا رویہ سب کے ساتھ دوستانہ سا ھے میں اپنی تعلیم کے ساتھ ہیاں بھی کام کرتی ھوں -کام کرنے والوں میں نوجوان لڑکیاں اور عمر رسیدہ عورتیں بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں