خیبر پختونخواہ کی ممتاز سیاسی سماجی مزہبی شخصیت اور صدر مسلم لیگ قاف وومن ونگ برطانیہ عزرا قاضی کے والد محترم اور کاروباری سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کے سُسر قاضی امداد خان مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
لندن /اسلام آباد۔ عارف چودھری
زندنگی اور موت کا اختیار واحدہ لا شریک کے ہاتھ میں ھے -کب روح مسافر ہو جائے -کسی زندہ شئے کو اسکا پتہ نہیں -زندگی میں انسان کے لئے والدین کا رتبہ و مرتبہ ایسا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں -قاضی آباد مانسہرہ کی معروف سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیت اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت قاضی امداد خان اسلام آباد میں وفات پاگئے بعد میں نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد انکو انکے آبائ گاؤں قاضی آباد مانسہرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کی کاروباری -سیاسی سماجی شخصیتوں کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -وہ برطانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ق لیڈی ونگ برطانیہ کی صدر عزرا قاضی کے والد اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کے سُسر تھے -انکی اچانک وفات پر مقامی کمیونٹی اور اہم شخصیات جن میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین -وفاقی وزیر چودھری سالک حسین -صوبائ وزیر چودھری شافع حسین کے علاوہ برطانیہ میں رہنے والوں جن میں لارڈ واجد خان -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -پاؤل واھ -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -سابق مئیر ٹیمسائیڈ کونسلر تفہین شریف – پراپرٹی ٹائیکون عاطف ملک -او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک -مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا -سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید -برطانیہ کے سینئر صحافیوں میں چودھری عارف پندھیر -چودھری محمد اسحاق -چودھری فیاض بشیر -اعجاز افضل شیخ -محمود اصغر چودھری -ایم کیوایم پاکستان برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد -نے مسلم لیگ ق وومن ونگ کی صدر عزرا قاضی -مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی اور فیملی کے ممبران سے کہا کہ غم و الم کے کرب بھرے لمحات میں ہماری تمام تر ھمدردیاں آپکے کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ قاضی امداد خان مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نصیب فرمائے آمین -اور انکے پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ھمت دے آمین
