مانچسٹر میں ( صابرہ ناہيد ) سابقہ وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ تقریب کا انعقاد پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلا تفریق شرکت کی برطانیہ بھر سے پیپلزپارٹی کےرہنماوں ، جیالوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ جنھوں نے بی بی بینظیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ۔ اور ان کے مشن کو آگے لیکر چلنے کا عہد کیا گیا ۔ تقریب کے میزبان خواجہ کلیم الرحمن نے اپنے افتتاحی خطاب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجہد اور ملکی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر خواجہ کلیم کے صاحبزادے خواجہ صالح کو نارتھ ویسٹ کا صدر منتخب کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔
نارتھ ویسٹ کے نومنتخب صدر خواجہ صالح کو ، برطانیہ کے صدر محسن باری، خواجہ کلیم اور دیگر راہنماوں نے ھار پہنائے۔ محسن باری صدر برطانیہ نے خواجہ صالح کو نارتھ ویسٹ کا صدر منتخب ہو نے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے خواجہ صالح بی بی کے مشن احسن طریقے سے آگے لیکر بڑھیں گے ۔
تقریب میں تحریک انصاف کے راہنما رانا عبدالستار ، شہزاد کاظمی ۔ انجم بڑھال ، مرکزی صدر ویمن ونگ ، الطاف سندھو صدر ایم کیو ایم ، خالد محمد صدر بزنس فورم برطانیہ، ندیم ، فاروق مغل سابقہ سیکرٹری جنرل سہیل کرمانی ، صحافی آصف مغل ، لیاقت ملک ڈی ایم ٹی وی، خواجہ سجاد مسلم لیگ ن ، ندیم قیصر مرکزی نائب صدر ۔ندیم میوہ۔ فاروق مغل سابق سیکرٹری جنرل۔ نائب صدر شگفتہ نسرین لندن ۔ خواجہ سجاد نارتھ ویسٹ مسلم لیگ ن اظہر اقبال بڑھال مرکزی سیکرٹری جنرل، اور پی پی پی کی مرکزی سیکرٹری جنرل ویمن ونگ مقدسہ بانو نے محترمہ بینظیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
امجد ملک چیرمین اورسیز پاکستان ن لیگ نے وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں بی بی کی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ تقریب کے آخر میں پیر مزمل حسین جماعتی نے محترمہ بینظیر شہید کی مغفرت کے لئے دعا خیر کی ۔ آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا
امجد ملک چیرمین اورسیز ن لیگ نے وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں بی بی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ تقریب کے آخر میں پیر مزمل حسین جماعتی نے محترمہ بینظیر شہید کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔ اور تقریب کے آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔