*لندن /سپین عارف چودھری
برطانیہ یورپ اور پاکستان کی کاروباری شخصیت صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری خالد محمود ہنجرا اور بورو کونسل راچڈیل کے ڈپٹی لیڈر چوہدری عدالت علی کا بارسلونا ائیرپورٹ پہنچنے پر صدر مسلم لیگ ن راجہ اسد حسین اور مسلم لیگ ن کے سابق صدر اسپین و سر پرست اعلیٰ الیگزینڈر المعروف راجو نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے گرمجوشی سے استقبال کیا اور بعد میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ظہرانہ دیا
*جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری بارے سیر حاصل گفتگو ھوئی-اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے ٹریڈ ونگ کے صدر چودھری خالد ہنجرا نے صدر مسلم لیگ ن راجہ اسد حسین اور سابق صدر اور سرپرست اعلی الیگزینڈر عرف راجو کا انکے ویل کم کرنے پر شکریہ ادا کیا-اور کہا کہ پاکسانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حکومت پاکستان ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی – میزبان مسلم لیگ ن سپین کے صدر راجہ اس حسین اور سرپرست اعلی مسلم لیگ ن الیگزینڈر عرف راجو نے برطانیہ سے آئے ھوئے ٹریڈ ونگ کے صدر چودھری خالد اور ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت نے کہا کہ میں سپین آنے پر انکا شکریہ ادا کرتا ھوں اور انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار سنہری مواقع موجود ہیں -میں پر امید ھوں کہ ھمارے لیڈر میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کوششوں سے پاکستان جلد ان حالات سے نکل کر ترقی کے منازل طے کرے گا -ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت نے انکے اعزا ز میں پر تکلف دعوت دینے پر میزبان راجہ اسد حسین کا شکریہ ادا کیا