لندن عارف چودھری
فخر تراڑ گھل اور برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت یاروں کے یار سردار آفتاب خان نے اپنے قریبی دوست کشمیری راہنما فخر کشمیر ساجد صدیقی کے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ہال میں پوٹھو ہاری محفل شعر خوانی اور عیشائیہ کا انعقاد کیا – ڈھول کی تاپ سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا -جس میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف شعر خوان راجہ اسرار اور ڈیوز بری سے شعر خوان حافظ یعقوب نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے گا کر حاضرین کو محفوظ کیا -گڑے کی تال اور سازینے کی دھن جب فضاؤں میں بکھری تو اس نے پورے ہال کے ماحول کو رنگین بنا دیا -پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے شائقین برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے داد دیے بغیر نہ رہ سکے برطانیہ کے ممتاز شاعر اور ہوسٹ مسعود عالم شامی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے -پروگرام میں- شرکت کرنے والوں میں خان جانباز خان برمنگھمُ -بریڈ فورڈ کی کاروباری شخصیت چودھدری محمد وحید آف یتھیہ پائن سوہاوہ – فخر اولڈھم چودھری مہدی خان -مانچسٹر سوپر سٹور کے چیف ایگزیگٹیو چودھری بلال غفور -چودھری فیصل -سید عباس حسین شاہ -راجہ طاھر اتفاق کیٹرنگ -راجہ واجد -اظہر لمبا-راجہ عبادت علی- راجہ سردار عاطف خان -نصیر خان -خواجہ حسن -ملک عثمان فخر پنڈی -پولیس آفیسر عثمان -ظہیر اکرم -اور دوسرے شامل تھے -اس موقع پر مہمان خصوصی اور سردار آفتاب خان کے لنگوٹیے دوست ممتاز کشمیری راہنما ساجد صدیقی نے سب سے پہلے سردار آفتاب خان کا انکے اعزاز میں پروقار تقریب رکھنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کی ھوئ ھے اور یہ جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی میں کشمیر کی آزادی کے لئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ھوں -میزبان اور یاروں کے یار کاروباری سماجی شخصیت سردار آفتاب خان نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام سنگیوں کا شکریہ ادا کیا اور انکا کہنا تھا کہ میرے لئے خصوصی طور پر اپنے بچپن کے دوست مہمان خصوصی کشمیری راہنما ساجد صدیقی کا شامل محفل میں ھونا میرے لئے فخر کی بات ھے -پوٹھواری زبان کو انٹر نیشنل طور پر زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف ہوسٹ راجہ مسعود عالم شامی نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر سردار آفتاب کو مبارک دی ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم اپنی ماں بولی پوٹھواری زبان کو فروغ دینے کے ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اسکے ساتھ لگاؤ کی ترغیب دے رہے ہیں -خان جانباز خان نے کہا کہ میری زندگی کا مشن آزادی کشمیر ھے -کشمیر کے ساتھ ھم پاکستان سے بھی بہت محبت کرتے ہیں -دوسرے شرکاء جن میں چودھری وحید -ظہیر اکرم -راجہ عبادت علی -حافظ یعقوب -اظہر لمبا -ماما پرویز -سید عباس حسین شاہ -راجہ طاھر -چودھری فیصل اور دوسروں کا کہنا تھا کہ فخر تراڑ گھل سرداروں کے سردار جناب سردار آفتاب خان کے شکر گزار ہیں کہ وہ ھم سب کو ایک جگہ اکٹھا کر لیتے ہے ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والی کشمیری اور پوٹھواری کمیونٹی کے لئے ایسی محافل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کا مادری زبان سے ناطہ جوڑنا ھے اسکے ساتھ دیار غیر میں ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کا موقع بھی ملتا ھے –
خطہ پوٹھوار کی برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنی مادری زبان سے نوجوان نسل کا ناطہ جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے
