پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام لال قلعہ ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب: کا انعقاد کیا گیا تقریب کے میزبان رانا ضیاء اسلم خان تھے -جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری

مانچسٹر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کی میزبانی رانا ضیاء اسلم خان (صدر AIL گلوبل 2024، ہیڈ آف لیگل ونگ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ یو کے) نے کی۔ تقریب میں معزز شخصیات اور کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔-

خصوصی مہمانوں میں طارق وزیر (قونصل جنرل مانچسٹر)، افضل خان (رکن پارلیمنٹ)، امجد ملک (وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن – OPC)، احسان ڈار (صدر مسلم لیگ ن یوکے)، زبیر گل (کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوکے)، راجہ سجاد حسین (صدر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ)، شیراذ حیدر (جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ)، ڈاکٹر بابر اسلم خان (ہیڈ آف پروفیشنل ونگ)، اور ڈاکٹر ناصر سعید باجوہ (سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ) شامل تھے۔ خواتین، بیرسٹرز، سولیسیٹرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسرے شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیت چودھری خالد ہنجرا ء -تیمور ایوب منج – ڈاکٹر حامد مشرقی -ڈاکٹر عنصر حیات -چودھری مسرت -چودھری اسلم کمبوہ-سالیسٹر چودھری شاھد -ناصر باجوہ -راجہ وحید لہڑی -سابق جج الیاس گوندل -رضیہ چودھری -سالیسٹر مقبول ملک – سالیسٹر کونسلر بلال بابر شامل تھے –

تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی، اور OPC کے وائس چیئرمین امجد ملک نے ان مسائل کے حل کے لیے OPC کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ OPC بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش جائیداد اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تمام مقررین نے ایلون مسک کے حالیہ متنازعہ ٹویٹ کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو ہدف بنانے کی مذمت کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ میزبان رانا ضیاء اسلم خان نے کمیونٹی کو متحد رہنے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔ سعید احمد ہاشمی نے سیکرٹری سٹیج کے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے

یہ تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد اور ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کا مظہر ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں