امید آرگنائزیشن اور لیڈنگ بزنس وومن گروپ کی روح رواں نورین شہزاد اور انکی ٹیم کی جانب سے ڈوکن فیلڈ ہال ٹیمسائڈ میں مئیر ٹیمسائڈ کونسلر ہیٹی افلیک کی چئیرٹیز کی فنڈ ریزنگ کے لئے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
امید آرگنائزیشن اور لیڈنگ بزنس وومن گروپ کی روح رواں نورین شہزاد اور انکی ٹیم کی جانب سے ڈوکن فیلڈ ہال ٹیمسائڈ میں مئیر ٹیمسائڈ کونسلر ہیٹی افلیک کی چئیرٹیز کی فنڈ ریزنگ کے لئے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا -فیشن شو کے لئے کیٹ واک بھی کی گئ – خواتین نے مئیر چئیئٹی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا -مئیر ٹیمسائیڈ ہیٹی افلیک اور سابق مئیر کونسلر تفہین شریف کی خصوصی شرکت پروگرام میں جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار – کونسلر نائلہ شریف – جنرل سیکرٹری sameera – سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چودھری -انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول – شائستہ -نوشین -انجلیا -انجیلا روبرٹ – ساجد الرحمن – سیما باجی -سمیرا -شامل تھیں – مئیر ٹیمسائیڈ نے میزبان نورین شہزاد اور انکی ٹیم کا انکے چئیرئٹیز کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام رکھنے پر شکریہ ادا کیا -میزبان نورین شہزاد اور sameera کا کہنا تھا کہ آج کا پروگرام ملٹی کلچرل کے فروغ اور آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور ٹیمسائڈ مئیر کے لیے چئیرئٹی اکٹھا کرنا تھا – اس لئے اس پروگرام میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھر پور شرکت کی جس پر میں تمام مہمانوں کی شکر گزار ھوں – سابق مئیر کونسلر تفہین شریف نے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد میئر چیریٹی کے علاوہ معاشرے میں خواتین کو معاشرے میں طاقتور بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں آزادانہ زندگی بسر کر سکیں – سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار اور کونسلر نائلہ شریف نے آج نورین شہزاد کے مئیر چئیرئٹی کے لئے آج اچھا پروگرام کرایا -اور معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لئے بھی پروگرام انتہائ اہمیت کا حامل تھا – سماجی سیاسی خاتون رضیہ چودھری -انٹرنیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ – سمیرا – شائستہ نوشین – اور سماجی شخصیت ساجد الرحمن نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے نورین شہزاد کو دلی مبارکباد دی -انکا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی مردوں کے ساتھ خواتین بھی شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہیں ہیں – انجیلا روبرٹ اور انجلیا نے بھی آج کے پروگرام کو کامیاب قرار دیا –
برطانوی معاشرے میں نورین شہزاد جیسی جنوبی ایشیائ خواتین معثیت کی مضبوطی اور سوشل ورک میں اپنا اہم کردار ادا کر نے میں پیش پیش ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں