چودھری واجد علی کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
حاجی چودھری محمد عظمت علی مرحوم چک نمبر 3 کی اہلیہ چودھری واجد علی کی والدہ محترمہ -چودھری شوکت علی ڈیرہ تھانیدار کا چک نمبر 16کراڑی والا کی ساس – برطانیہ کے سینئر سیاستدان سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ فخر منڈی بہاؤالدین چودھری سجاد حیدر کریم اور چودھری اختر ملوانہ کی قریبی عزیزہ اور مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری سلیم شوکت کی نانی جو گزشتہ دن مختصر علالت کے بعد وفات پا گئی تھی -اور مقامی گراؤنڈ پر انکی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی تھی جس میں کاروباری -سیاسی شخصیات -مقامی ممبر پارلیمنٹ -آفیسرز سول سروس اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بعد میں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – اور آج انکی ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم ڈیرہ حاجی چودھری محمد عظمت چک 3 میں پڑھایا گیا جس میں علاقے کی کمونٹی کے علاوہ سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ نے برطانیہ سے جا کر خصوصی شرکت کی -مانچسٹر میں چودھری سلیم شوکت کے ڈیرا چیڈل میں فیملی ممبران اور دوست احباب نے جا کر تعزیت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں