مانچسٹر(غلام حسین کی رپورٹ)
پاکستان کے مشہور شاعر اور مصنف غافر شہزاد کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ عشائیے کی میزبانی ممتاز کاروباری شخصیت ملک وسیم شاہد نے کی۔ اس خصوصی تقریب میں سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور غافر شہزاد کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں سابقہ چیئرمین بلدیہ جہلم چوہدری سعید اللہ مدبر، جہلم فورم کے چیف آرگنائزر الیاس گوندل، سکندر نواز، مانچسٹر فورم کے صدر چوہدری انور، کونسلر عابد چوہان، اوپن کچن مانچسٹر و اردو گلوبل کےceo شہزاد علی،
حفیظ چوہان، لالہ ذوالفقار، چوہدری مظہر، معروف شاعر صابر رضا اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
یاد رہے کہ غافر شہزاد نے اب تک 33 کتب تصنیف کی ہیں جن میں نمایاں کتب “داتا دربار کمپلیکس”، “لاہور کے مینار”، “پنجاب میں صوفی درگاہیں”، “بابا فرید گنج شکر”، “لاہور: گھر، گلیاں، دروازے”، اور “لاہور آج اور کل” شامل ہیں۔ ان کی تصنیفات نے نہ صرف لاہور کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے ادبی افق پر ان کی منفرد پہچان قائم کی۔
تقریب کے شرکاء نے غافر شہزاد کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مزید کام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔