لندن۔ عارف چودھری
ہاؤس آف لارڈ برطانیہ کے رکن اور وزیر لارڈ واجد خان -چودھری نعیم خان -چودھری زاھد خان کی والدہ محترمہ حاجن نور بیگم گزشتہ روز برنلے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں – زندگی میں انسان کے لئے والدین کا رتبہ و مرتبہ ایسا ھے کہ اس کا کوئ نعم البدل نہیں – انکی وفات نے فیملی اور کمونٹی کو افسردہ کر دیا – انکی نماز جنازہ جامعہ مسجد غوثیہ میں ادا کر دی گئ اور بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -نماز جنازہ میں برطانیہ اور یورپ سے رشتہ داروں اور دوست احباب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – لندن میں تعینات پاکستانی ہائ کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں قونصل جنرل طارق وزیر -ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -عمران حسین -ناز شاہ -Oliver Ryan -چیف ایگزیگٹیو Asda اور EG گروپ زبیر عیسی –مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے چیئرمین اور کاروباری شخصیت انیل مسرت -نبیل مسرت -لیڈر سکاٹش لیبر پارٹی انس سرور -جج احمد ندیم -اسد طاھر جاپا -سابق ایم پی اے چودھری افتخار احمد -اخوت کے چودھری افتخار –مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -چودھری مسرت -رانا عبدالستار -حاجی عبدالغفار -افتخار مجید -بیرسٹر عامر الیاس -چودھری شاھد سالیسٹر -زاھد اقبال -سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید -کونسلرز رب نواز -علی احمد باسط شیخ – نائلہ شریف -چودھری اختر ملوانہ – میاں عبدالرشید – چودھری اختر ٹریڈ سیکرٹری -ڈاکٹر زاھد خالد -ندیم خان -چودھری پرویز -جیلانی -سید سجاد حیدر -چودھری قمر آشٹن -چودھری طاھر -عطا رسول چوہان – چودھری لطیف -پی ٹی آئ کے صدر ملک عمران خلیل – تحریک خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین -محمد افضل شامل تھے – اس موقع پر برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے انکی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – پاکستانی ہائ کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی لارڈ واجد خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا خصوصی پیغام بھیجا ھے – اللہ تعالیٰ محترمہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین – اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر -افضل خان ایم پی -عمران حسین ایم پی -کاروباری شخصیات انیل مسرت -چودھری مسرت -انس سرور -اور دوسروں کا کہنا تھا -کہ غم کی اس گھڑی میں ھم لارڈ واجد خان اور انکی فیملی دلی تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ھے کہ محترمہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور لارڈ واجد اور انکی تمام فیملی کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے آمین ثم آمین –
