جامعہ شمسیہ قمر العلوم ابے ہلر روڈ گلاڈوک اولڈھم میں جامعہ کے بانی و سرپرست اعلی ممتاز عالم دین حضرت علامہ قاری محمد اسلم سیالوی کی زیر سرپرستی معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
جس میں ممتاز علماء کرام -ثنا خوان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ اہل علاقہ کے عاشقان رسول کی بہت بڑی تعداد نے شرکت -ممتاز عالم دین علامہ مولانا پیر حافظ عطاء المصطفی نقشبندی سیفی کے صاحبزادے حافظ محمد حماد مصطفی سیفی کی دستار بندی بھی کی گئ -دستار بندی میں پیر صاحب کے بھائ حاجی غلام مصطفی اور داماد اظہار خان لندن سے آئے -جلسہ کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ پیر سید عطاء شاہ بخاری نے کی اور خصوصی خطاب پاکستان سے آئے ہوئے عالم دین علامہ مولانا خان محمد قادری نے کی -جلسہ کی نقابت کے فرائض قاری راحت محمود سیالوی نے کی -شرکت کرنے والے دوسرے علماء کرام میں مولانا قاضی مفتی عبدالطیف چشتی -مولانا فیصل یعقوب -قاری محمد نصیر نقشبندی -قاری فاروق احمد سیالوی-قاری فضیل احمد سیالوی-علامہ سہیل احمد سیالوی-مولانا سہیل رفیق چشتی- قاری زاھد شریف _مولانا قاری محمد راسب نقشبندی -مولانا سید عبدالشکور قادری- آزاد احمد نقشبندی برسٹل -مولانا سعید سیالوی-خلیفہ مصباح الدین سیفی -مولانا حافظ حبیب احمد صدیقی -مولانا صاحبزادہ محمد رضا -مولانا محمد رضا المصطفی چشتی -شامل تھے
اس موقع پر علماء کرام نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ معراج کی حکمتوں -مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ سے عرش عظیم تک اور پھر بارگاہ خداوندی میں حاضری پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی -جس سے روحانی محفل میں شریک لوگوں کے دلوں میں عظمت و محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں مزید اضافہ ھوا-اور اس موقع پر محفل میں موجود عاشقان رسول نے نعرہ تکبیر و رسالت لگا کر خوشیوں اور محبتوں کا اظہار کیا -جلسے کا دوسر حصہ پیر طریقت علامہ مولانا پیر حافظ عطاءالمصطفی نقشبندی سیفی کے صاحبزادے حافظ محمد حماد مصطفی سیفی کے تکمیل حفظ قرآن کی خوشی میں تمام علماء کرام نے نعت رسول مقبول کی صداؤں میں انکے سر پر دستار فضیلت سجائ گئ -آخر میں علامہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کروائ -پیر عطاء المصطفی سیفی اور میزبان مولانا قاری محمد اسلم سیالوی نے پروگرام میں شریک تمام علماء کرام کا دلی شکریہ ادا کیا -روحانی محفل میں شریک لوگوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں