جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چئیرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان اور انکی ٹیم نے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کی پہلی تقریب کا انعقاد لاھوری گرل اینڈ توا ریسٹورنٹ اولڈھم میں کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چئیرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان اور انکی ٹیم نے ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کی پہلی تقریب کا انعقاد لاھوری گرل اینڈ توا ریسٹورنٹ اولڈھم میں کیا- جس میں فلسطین پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی چئیر پرسن اورکشمیر پر اے پی پی جی کی ڈپٹی چئیر پرسن ڈیبی ابرہام ایم پی – اور لارڈ شفق محمد کی خصوصی شرکت کی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق لارڈ مئیر اور کشمیر پر انٹرنیشنل لابی کی چئیر پرسن کونسلر یاسمین ڈار – کونسلر رخسانہ اسماعیل رادہرم -سابق مئیر راجہ عارف خان -سابق میئر بولٹن کونسلر راجہ ایوب -سابق مئیر اولڈھم چودھری شاداب قمر -سابق مئیر کونسلر شعیب اختر -جے کے ایس ڈی ایم آئ کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف -ڈائریکٹر ہیری بوٹا -سرپرست سردار عبدالرحمن -سالار ممتاز احمد چشتی -جنرل سیکرٹری جاوید طارق -چیئرپرسن نینا رانیہ خان -کونسلر چودھری آفتاب حسین -کاروباری شخصیت چودھری مسرت -انٹرنیشنل شاعرہ نغمانہ کنول -کمونٹی لیڈر نسرین بلو –تجمل لطیف-چودھری لطیف اولڈھم – قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق -پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ -کونسلر شاھد مشتاق – یاسمین عالم -نورین شہزاد -صابرہ ناہید چودھری -سامیرہ خاور -پروفیسر ذاکر سلیمی -پروفیسر ارشاد حسین -حاجی نسیم محمود -محمد یوسف بندوری -پروفیسر تیمور شفیق -پروفیسر ظفر اقبال -اظہر خان -محمد شبیر -چئیرمین مصطفائیہ شریف ڈاکٹر فیصہے -شبانہ سمیح -راجہ آفتاب شریف -ڈاکٹر یونس پرواز -اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام نے کشمیری عوام کے خود ارادیت کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا -لارڈ شفق محمد نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اعلیٰ سطح پر حل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی مداخلت کی اہمیت کا آعادہ کیا -میزبان راجہ نجابت حسین نے کشمیر یکجہتی ویک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا اس اقدام کا مقصد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے بیداری پیدا کرنا ھے -برطانوی پارلیمنٹ میں اہم تقریبات اور تمام شہروں میں کمونٹی کو متحرک کریں گے -شرکاء تقریب نے کشمیری عوام کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا -اور اس مسئلے کو قومی اور بین الا قوامی فورمز پر اٹھاتے رہتے کا عہد کیا -اور عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے میں کشمیر کو سب سے آگے رکھنے کے لیے رائے عامہ کو متحرک رکھنے کا عزم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں