لندن عارف چودھری
ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی سب سے بڑی بیٹی اور فیصل آباد کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت غلام علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر اولڈہم میں انکے آستانہ عالیہ پر خلفا ، مریدین اور قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ حاجی محمد اشفاق وارثی نے نعتیہ کلام سنا کر موقع پر موجود افراد کے ارواح کو جلا بخشی ۔ حافظ واجد نے بچے کی صحت سلامتی لمبی عمر اور نیک سیرت کے لیے دعا بھی کی -پیر صاحب نے امت مسلمہ -پاکستان کی ترقی اور خصوصی طور پر کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کروائ
