
(چودھری عارف پندھیر۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید الاضحی کی مناسبت سے عید مِلن پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے آشٹن گروپ کے روح رواں کاروباری،سماجی شخصیت حاجی عبدالقیوم و دیگر ممبران حاجی ازرم -آشٹن گروپ کے فنانس سیکرٹری مرزا محمد یونس -سر پرست راجہ ممتاز حسین-مرزا خالد کی جانب اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں گریٹر مانچسٹر کی کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پرآشٹن گروپ کے روح رواں اور چئیرمن حاجی عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے سے ہم دوست احباب اکٹھے نہیں ہو سکے مشکل حالات میں سماجی میل جول نہ ہونے سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے دوبارہ سماجی میل جول دماغی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ حاجی ازرم نے کہا کہ ہم ہر اسلامی تہوار کو پورے جوش و خروش سے مناتے تھے اور اپنی ماں بولی زبان پوٹھوہاری شعر خوانی کی محفل کا بھی انعقاد تواتر سے ہوتا رہتا تھا وہ سلسلہ تاحال رکا ہوا ہے لیکن امید ہے جلد ہی ہمیں دوبارہ پوٹھوہاری شعر خوانی سننے کو ملے گی۔ مرزا خالد نے کہا کہ آج دوست احباب کے ساتھ ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھانے کا موقع ملا اور ساتھ میں لمبے عرصے کے بعد باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئ امید ہے آنے والے دن مذید آسانیاں اور خوشیاں لائیں گے۔ چوہدری سجاد نے کہا کہ کمیونٹی کی دماغی صحت کے لیے ہماری ثقافتی سرگرمیاں اہمیت کی حامل ہیں سب سے بڑھ کر پاکستانی قوم کے اندر مہمان نوازی کا جذبہ قابل رشک ہے ۔ باہمی میل جول انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں سے چھٹکارا دلانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔عید ملن پارٹی چوہدری محمد اشرف ، سردار ذوالفقار ، حاجی ریاض، محمد ارشد، طارق محمود ، مرزا سعید، عابد حسین، مرزا صمیر، طارق محمود، چوہدری ساجد ، چوہدری مقصود، چوہدری ارشد، مرزا یونس ، مرزا ظفر جٹ، ابرار شاہ، مرزا اسحاق ،راجہ ممتاز، ماسٹر خالد -پی ٹی آئ کے راہنما ندیم اصغر بھی موجود تھے