برطانیہ کی کاروباری شخصیت اور آرائیں ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین میاں طارق عزیز کے بھتیجے زیشان طارق مرحوم کے لئے مانچسٹر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری
مانچسٹر کی کاروباری اور سماجی شخصیت اور چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن برطانیہ میاں طارق عزیز کے بھتیجے فیصل آباد کی کاروباری شخصیت میاں امجد علی کے نوجوان بیٹے زیشان عزیز مرحوم جو تین دن پہلے مختصر علالت کے بعد فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے – کو ایصال ثواب کے لئے سینٹرل جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری مزہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ پاکستانی قونصلیٹ میں تعینیات قونصل جنرل طارق وزیر کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری نصیر ساہیوالی- چودھری اختر ملوانہ – چودھری انور – میاں نعیم – عبدل باسط اکاؤٹینٹ – ڈاکٹر امجد – چودھری مسرت – چودھری پرویز – سینئر صحافی طاھر چودھری -چودھری محمودالحسن لمبردار -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر -آفیسر چودھری عامر – چودھری غلام حیدر – ڈاکٹر یونس پرواز -ڈاکٹر نجم شاہ – ڈاکٹر اجمل – اقبال صدیقی – حاجی عبدالغفار – ورلڈ وائیڈ کے زاھد اقبال – ڈاکٹر عنصر حیات – ناصر میر – شامل تھے – برطانیہ کے ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر نے خصوصی دعا کروائ – اس موقع پر عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ نوجوان زیشان عزیز کی اچانک وفات پر دلی دکھ ہوا -اللہ تعالیٰ اسکی مغفرت کرے اور میاں طارق عزیز اور انکی فیملی کو صبر جمیل دے -چودھری نصیر ساہیوالی – میاں نعیم – سینئر صحافی طاھر چودھری اور دوسروں نے نوجوان زیشان عزیز کی اچانک موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا -اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے – ایسی روحانی محفل کے انعقاد سے ہم موت کی تلخ حقیقت کو یاد رکھتے ہیں – اس موقع پر میاں طارق عزیز نے انکے بھتیجے زیشان عزیز مرحوم کے لئے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب اور رشتہ داروں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان زیشان عزیز کی اچانک وفات سے ھمارا پورا خاندان سوگوار ہے – خاندان کو اسکی کمی ھمیشہ محسوس ھوتی رہے گی – لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ہے – اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین – آخر میں مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں