معروف سماجی شخصیت حفیظ چوہان کے ماموں جان وفات پا گئے

Spread the love

مانچسٹر (غلام حسین کی رپورٹ) معروف سماجی شخصیت اور ہارڈ ورکر حفیظ چوہان کے ماموں جان پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ اس افسوسناک خبر پر اوپن کچن مانچسٹر اور اردو گلوبل کی ٹیم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حفیظ چوہان سے دلی تعزیت کی۔
اوپن کچن مانچسٹر اور اردو گلوبل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حفیظ چوہان ایک محنتی اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں اور ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں