پاکستان کے مشہور شاعر ، ہوسٹ سید وصی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

Spread the love


( صابرہ ناہیدمانچسٹر ) پاکستان کے مشہور شاعر ، ہوسٹ سید وصی شاہ اکے اعزاز میں مانچسٹر کی مشہور و معروف شاعرہ، اینکر پرسن، سائبان علمی فورم کی بانی فائقہ گل اور بانی ایچ ایس ٹی وی ھمایوں صاحبزادہ کی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں غزالی ٹرسٹ کے سی ای او سید عامر ، مانچسٹر سے غزالی ٹرسٹ کے رہنما نصر اقبال ، ایمبیسڈر صابرہ ناہيد کے علاوہ شہزاد مرزا، مقبول ملک ، حنا ملک، مسٹر و مسز ڈاکٹر نعیم اشرف قریشی ، ڈاکٹر اقبال نعیم ، مسٹر و مسز ڈاکٹر یونس پرواز ، مسٹر و مسز اقبال بالم ، مسٹر و مسز فیصل سردار شاہ، پامیلا ملک، حامد مشرقی ، چوہدری مسرت، مقدسہ بانو ، صدر پریس کلب آف پاکستان پرویز مسیح ، اشتیاق میر اور دیگر نے شرکت کی۔ پرتکلف کھانے کے بعد میزبان ھمایوں صاحبزادہ اور فائقہ گل نے سٹیج سنبھالا اور مہمانان گرامی کے تعارف کے بعد مشاعرے کا دور شروع ہوا فائقہ گل نے نظامت کے فرائض نبھائے اور اور سید عامر نے صدارت کی ۔ تمام لوکل شعراء نے اپنا اپنا کلام سنا کر خوب داد داد حاصل کی ۔اس دوران معزز مہمان خصوصی سید وصی شاہ تمام حاضرین کے ساتھ گل مل گئے اور اپنے تجربات اور خوش گوار واقعات سناتے رہے ۔ بعد ازاں حاضرین کی فرمائش پر اپنا کلام سنایا ۔ اس کے ساتھ ہلکے پھلکے مزاح سے محفل کو گرمایا جاتا رہا جس سے محفل اور بھی دلکش ہو گئ ۔ وصی شاہ اور زارا وصی اور سید عامر محمود نے فائقہ گل اور ھمایوں صاحبزادہ کی مہمان نوازی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔ شرکاء نے فائقہ گل اور ھمایوں صاحبزادہ کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں