پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر کاروبار ی شخصیت اور حاجیز (HAJIS) ریسٹورنٹ بلیک برن کے چیف ایگزیگٹیو چودھری وقاص وارث نے اپنے بیٹے محمد علیان وارث کی ولادت کی خوشی میں اپنے دوست احباب کو حاجیز ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا
– لندن عارف چودھری
– کیک مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر اور کاروباری شخصیت چودھری وقاص وارث نے اپنے بیٹے محمد علیان کی ولادت کی خوشی میں حاجیز ریسٹورنٹ بلیک برن میں ظہرانہ دیا -کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں کاروباری -سماجی -سیاسی اور مزہبی شخصیات نےشرکت کی – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کی خصوصی شرکت – دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری غضنفر – چودھری حسن ڈویاں – چودھری جبار اوتم -سید زین -چودھری زین مچھیانہ-چودھری شمریز عباس -زین مرزا شامل تھے – اس موقع پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ پنجاب کے ایگزیگٹیو ممبر سید رضوان ہاشمی نے چودھری وقاص وارث کو انکے بیٹے کی ولادت پر دلی مبارکباد دی – انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی محمد علیان وارث کو آنے والی زندگی میں بہت کامیاب کرے -بڑا ھو کر اپنے ماں باپ کی خدمت کرے – چودھری غضنفر علی اور چودھری عبدالجبار نے خوشی کے اس موقع پر چودھری وقار وارث کو دلی مبارکباد دی – میزبان چودھری وقاص وارث نے اپنے بیٹے محمد علیان وارث کی ولادت کی خوشی میں خصوصی پارٹی میں شرکت کرنے والے اپنے دوست احباب اور فیملی کے ممبران خاص طور پر سید رضوان ہاشمی کا دلی شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ اپنے پارٹی لیڈر سینئر سیاستدان چودھری شجاعت کا انکو مسلم لیگ ق پنجاب کا نائب صدر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے کی بھر پور کوشش کرونگا – آخر میں مہمانوں کو حاجیز ریسٹورنٹ کے چیف شیف کے پکائے ہوئے مزیدار لاھوری کھانے پیش کئے گئے