اوپن کچن مانچسٹر کا اہم اجلاس چئیرمین شہزاد علی مرزا کی صدارت منعقد کیا گیا

Spread the love

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)اوپن کچن مانچسٹر کا اہم اجلاس چئیرمین شہزاد علی مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صاحبزاد ہمایوں اور فائدہ گل صاحبہ تھیں ۔ اجلاس میں عبدالرزاق، محمود اصغر چوھدری، عامر خان، حفیظ اللہ چوہان، اور تجمل لطیف نے شرکت کی ۔شہزاد علی مرزا نے کہا کہ اوپن کچن کو بے گھر ، بے روزگار اور ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں،اوپن کچن رمضان المبارک میں بڑی افطاری کا انتظام کرے گا،اجلاس میں طے کیا گیا کہ اوپن کچن رمضان المبارک میں فنڈ ریزنگ مہم چلائےگا۔مخیر افراد کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں اپنی زکوۂ، خیرات اور صدقات اوپن کچن کو دیں تاکہ لوکل کمیونٹی کو کھانے اور فوڈ پارسل کی فراہمی جاری رہے۔
اوپن کچن مانچسٹر کا بنک اکائونٹ فعال ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک میں فنڈریزنگ مہم کا افتتاحی پروگرام 26 فروری کو ہوگا جس میں شہر کے معزیزین، کاروباری،سیاسی، سماجی شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں