لند ن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر راچڈیل میں ممتاز مزہبی سکالر حافظ موفید احمد اور کاروباری شخصیت خرم سیٹھی نے حدیبیہ ٹریولز کے نام سے نئے کاروبار کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے ریبن کاٹ کر افتتاح کیا -تقریب میں کاروباری -مزہبی – سماجی شخصیات اور کمیونٹی کی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں نامزد ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر فیصل رانا – کیبنٹ ممبر راچڈیل کونسل کونسلر افتخار احمد -کونسلر چودھری ارشد – اورنگ زیب -آفیسر ناز شامل تھے – برطانیہ کے ممتاز عالم دین نے کاروبار کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائ – اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے حافظ موفید احمد اور خرم سیٹھی کو حدیبیہ ٹریولز کھولنے پر دلی مبارک دی انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے راچڈیل کی کمیونٹی کو سہولت میسر ھو گی – نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے راچڈیل میں نئے بزنس کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا – کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد اور کونسلر چودھری ارشد نے نئے بزنس کھولنے پر حافظ موفید اور خرم سیٹھی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ھم پر امید ہیں کہ یہ مقامی کمیونٹی کو اچھی سروس مہیا کریں گے – کاروباری شخصیت اورنگ زیب نے نہ راچڈیل میں ٹریول ایجنسی کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ھے کہ راچڈیل کمیونٹی کو فائدہ کے ساتھ انکے کاروبار کی وجہ سے زر مبادلہ کی صورت میں پاکستان کو بھی فائدہ ھو گا – حدیبیہ ٹریولز کے ڈائریکٹر حافظ موفید اور پارٹنر خرم سیٹھی نے سب سے پہلے ان کے بزنس کی گرینڈ اوپننگ میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم کمیونٹی کو معیاری سروس مہیا کریں گے ھم سستی ائیر ٹکٹوں اور دنیا بھر میں اچھے ریٹس پر پیسے بھیجنے کی سہولت مہیا کریں گے اور عمرہ حج کے لئے بھی کمیونٹی کو اچھے پیکیج دینے کے ساتھ نادرہ -پاسپورٹ کی فارم فل کرنے کی بھی سہولت مہیا کریں گے اور ایمر جینسی کی صورت میں ھماری سروسز چوبیس گھنٹے ھو نگی