“المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” اور ہونسلو جامع مسجد کے اشتراک سے “کمیونٹی شیلف” کے نام سے مسجد کے احاطے میں فوڈ بینک قائم کر دیا گیا

Spread the love


لندن:
“المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” اور ہونسلو جامع مسجد کے اشتراک سے “کمیونٹی شیلف” کے نام سے مسجد کے احاطے میں فوڈ بینک قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے ضرورت مند افراد کے لئے کھانے پینے کی بنیادی اشیا مہیا کی جائیں گی، چیئرمین “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” عبدالرزاق ساجد اور جنرل سیکریٹری شفیق الرحمان نے اتوار ۲۳ فروری کو اس فوڈ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے ہر روز دن بارہ بجے سے تین بجے تک ضرورت مند افراد کو فری آف چارج اور بلا امتیاز تازہ کھانے کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، اُنہوں نے کہا ہمیں خوشی اور اطمینان ہے کہ اپنی ٹیم اور کمیونٹی کے تعاون سے اس فلاحی کام کو ممکن بنا سکے، اُنہوں نے کہا ہمیں قوی اُمید ہے کہ ہونسلو بارو میں رہنے والی کمیونٹی اس کار خیر میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گی، فوڈ بینک کے اس افتتاحی تقریب میں ہونسلو کی ملٹی کلچرل کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ روتھ کیڈبری ،مئیر آف ہونسلو ٹیرن سمتھ ،ڈپٹی مئیر ہونسلو شکیل اکرم ملک ، چئیر مین تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی مشتاق لاشاری ،کونسلر سمیعہ چوہدری،لارڈ قربان حسین ،ماہر قانون اور کونسلر ریاض گل ، سالیسٹر ملک زبیر اعوان ، ڈپٹی لیڈر آف ہاؤس ہونسلو ٹام بروس اور چرنجیت کور، نے بھی شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا اگرچہ برطانیہ کا شمار دُنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے یہاں سٹیٹ اپنے شہریوں کو ہر قسم کی بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کرتی ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کے فوڈ بینکس کی ضرورت نا صرف ہونسلو بلکہ ہر جگہ موجود ہے، چنانچہ “المصطفی” اور “جامع مسجد ہونسلو” کی یہ کوشش قابل ستائش ہے ،تقریب کی نظامت کے فرائض رحمان چودھری نے انجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں