مانچسٹر: برج المظہر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری اظہر حسین نے جہلم ہاؤس مانچسٹر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جہلم فورم کے صدر چوہدری انور یعقوب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ چیئرمین پریس کلب جہلم راجہ نوبہار خان کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔
تقریب میں جہلم فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری الیاس گوندل، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سعید اللہ مدبر، چوہدری عابد، اور اردو گلوبل و اوپن کچن مانچسٹر کے سی ای او شہزاد علی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر چوہدری اظہر حسین نے اپنے منصوبے “برج المظہر” کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے اس کی اہمیت اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ان کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور قابلِ تقلید قدم قرار دیا۔
تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، جہاں مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔