اولڈہم میں کاروان ادب کا اجلاس زیرصدارت صابر رضا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر فہد حسن منعقد کیا گیا

Spread the love


اولڈ ہم (تجمل گرمانی) کاروان ادب کا اجلاس اولڈہم میں ہوا جس کی صدارت صابر رضا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر فہد حسن تھے۔ اجلاس کے دوران پنجابی زبان کی ترویج کے لئے “ماں بولی دن”منایا گیا جس میں شعرا کرام نے پنجابی کلام پیش کیا۔اجلاس کے دوران کلام پیش کرنے والوں میں عا طف احمد،طاہر حفیظ ،شیخ اعجاز افضل، ضمیر جاوید،محبوب الہی بٹ ، حسن فردوس، سید علی عمران کاظمی شامل تھے۔صابر رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروان ادب برطانیہ میں 36برسوں سے اردو ادب کو فروغ دے رہا ہے،مہمان خصوصی ڈاکٹر فہد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں مسیحا کے منتظر ہیں،دنیا میں ان قوموں نے فرقی کی ہے جنھوں نے زندہ رہنے کے لئے خود جدوجہد کی ہے۔ہم جسمانی طور پر برطانیہ اور ذہنی طور پر پاکستان رہتے ہیں، ہم برطانیہ میں اپنی ماں بولی بھول رہے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم بچوں کے ساتھ اپنی زبان میں بات کریں،ہم پنجابی زبان بول کر اپنی نسلوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں،ہمیں بچوں کے ساتھ پنجابی بولنی چاہئے کیونکہ برطانیہ میں ہمارےبچے انگریزی خود سیکھ لیں گے۔نائب صدر رضیہ چودھری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عید کے بعد کاروان ادب کا اجلاس دوبارہ ہو گا۔ صابر رضا کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان کے معروف کالم نگار اثر چوہان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اختتام پر محبوب الہی بٹ نے پنجابی کافیاں پیش کیں۔اجلاس کے اہم شرکا میں پرویز مسیح،سیموئل جیکب، بیرسٹر عمیر،مہد حسن،سرن سنگھ،حاجی منیر،سکندر نواز، شارق خان، انور جمال فاروقی، امتیاز شیخ سمیت دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں