اولڈہم ماسک کونسل (او ایم سی ) کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام بسلسلہ استقبال رمضان المبارک مدرسہ و مسجد مدینة العلم گلاڈوک اولڈہم میں ممنعقد ہوا ۔
جس کی صدارت اولڈہم کے سینئر عالم دین اور بانی و چیئرمین اولڈہم ماسک کونسل مولانا قاری عبدالشکور قادری نے فرمائی
لندن عارف چودھری
پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت کے بعد تمام شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہتے ہیں مولانا قاری عبدالشکور قادری اور دیگر علمائے کرام کی طرف کہا گیا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے زندگی میں ہمیں ایک بار پھر ماہ رمضان المبارک کی برکتیں نصیب رمضان ہورہی ہیں ۔ دیگر علاقوں کی طرح سرزمین اولڈہم کی پوری مسلم کمیونٹی بھی رمضان المبارک کا بھرپور استقبال کرے گی تاکہ ہماری نوجوان نسل اور بچے بھی ہماری ان عظیم روایات کو سمجھیں اور سیکھیں ۔ ماہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے جس میں صوم و صلاة کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر عبادات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اخلاص، ایثار صبر و تحمل اور سخاوت و خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی امداد کا سلسلہ بھی عروج کو پہنچ جاتا ہے ۔
اجلاس میں شریک اولڈہم کی مساجد کے علمائے کرام اور انتظامیہ کمیٹیوں کے احباب اور متعلقین نے متفقہ طور اس عزم کا اظہار کہ اولڈہم بھر کی مساجد و مدارس اور دینی مراکز میں نماز پنجگانہ ،نماز تراویح دروس قران و حديث و فقہ کا باقاعدہ اہتمام گیا جائے گا تاکہ اہل اسلام کی دینی و مزھبی و روحانی تعلیم و تربیت ہوسکے ۔آخری عشرے میں مرد خوش نصیب حضرات مساجد اور خواتین گھروں اعتکاف بیٹھیں گی ۔ مساجد میں باقاعدہ افطاری کا اہتمام ہوگا جس میں کثیر روزہ دار شرکت کریں گے ۔
اولڈہم ماسک کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے استقبال رمضان پروگرام میں شرکت کرنے والے علمائے کرام اور عوامی زعما ئے کرام کے اسمائے گرامھ یہ ہیں
چئرمین علامہ قاری عبد الشکور قادری /المدینہ جامع مسجد واٹر لو
وائس چئر مولانا مفتی جنید /کپاس لرننگ سینٹر
سیکرٹری :مولانا منظور احمد شاکر /خدیجہ ایجوکیشن سینٹر
وائس سیکرٹری :محترم حاجی جاوید اختر / جامعہ شمسیہ قمر العلوم
محترم حافظ ارشد محمود /مدینہ انسٹی ٹیوٹ مسجد
سپوک پرسن
محترم راجہ آفتاب شریف / جمیعت تبلیغ الاسلام اولڈہم
پریس سیکرٹری مفتی سفیان کھاپی /مدینة العلم مدرسہ و مسجد
حافظ مبین ،
ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران
مولانا محمد یونس خان / مدینة العلم مدرسہ و مسجد
علامہ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی/ سینٹر امام و خطیب بلال جامع مسجد
سید عدیل بابر شاہ مدینة العلم مسجد و مدرسہ
محترم حاجی عرفان زر وائس چیئرمین بلال جامع مسجد ،
محترم حافظ مُحّمد افضل بلال جامع مسجد
مُحترم احمد علی / نُصرتُ الاسلام مسجد
مُحترم سعید شاہ / نُصرتُ الاسلام مسجد راجہ قمر زمان صاحب / صدر جمعیت تبلیغُ الاسلام اولڈھم
الحاج محمد ارشد اور الحاج محمد اسلام / جامع مسجد اسلامیہ غوثیہ ورنتھ
حافظ محد زاہد ،
مولانا محمد قاسم ،
محترم حاجی یوسف بھٹی صدر /نگینہ جامع مسجد
حاجی محمود احمد/ نگینہ جامع مسجد
عادل الرحمان -حاجی محمد آصف المدینہ جامع مسجد اور
کثیر تعداد نے مختلف مساجد کی نمائندگی کرتے ہوئے اس محفل استقبال رمضان میں بھرپور شرکت کی ۔