کاروباری شخصیت ظہیرالدین بابر نے اپنے نئے بزنس گلوبل ٹائرز مانچسٹر روڈ کیسلٹن راچڈیل میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی شرکت

Spread the love

راچڈیل عارف چودھری
راچڈیل کے ممتاز بزنس مین ظہیرالدین بابر نے اپنے نئے بزنس گلوبل ٹائر مانچسٹر روڈ کیسلٹن راچڈیل کی گرینڈ اوپننگ تقریب کا انعقاد مئیر راچڈیل نے ریبن کاٹ کر کیا – سابق مئیر اولڈھم کونسلر فدا حسین اور کاروباری شخصیت زیشان طارق -کمیونٹی لیڈر جاوید اختر کی خصوصی شرکت -اس موقع پر مہمان خصوصی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے راچڈیل کے کیسلٹن ایریا میں میں نئے بزنس گلوبل ٹائر کھولنے پر مبارکباد دی -اس سے لوکل کمیونٹی روزگار بھی ملے گا اور انکی مفت پرانے ٹائر کلکٹ کرنے کی خصوصی آفر سے بھی لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے -جو بعد میں ریسیکل ھو نگے – سابق مئیر اولڈھم کیبنٹ ممبر کونسلر فدا حسین کا کہنا تھا کہ ظہیر بابر جو گلوبل ٹائر کے چیف ایگزیگٹیو ہیں نے راچڈیل اور گردو نواح کے لوگوں کے لئے خصوصی آفرز لگائ ھوئ ہیں امید ھے کی کمیونٹی اس سے فائدہ اٹھائے گی -ممتاز کاروباری شخصیت اور بیڈنگ بزنس کے چیف ایگزیکٹو زیشان طارق نے اپنے جگری دوست ظہیر الدین بابر کو نئے بزنس گلوبل ٹائر کھولنے پر دلی مبارکباد دی -اور کہا کہ اللہ تعالی انکے کاروبار میں مزید اضافہ کرے – آخر میں چیف ایگزیگٹیو گلوبل ٹائر ظہیرالدین بابر نے گرینڈ اوپننگ میں شریک دوست احباب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ھم کمیونٹی کو نئے اور پرانے ٹائر بہت ھی مناسب قیمت پر سپلائ کرتے ہیں اور رمضان کے مہینے میں تمام ٹائر بزنس کرنے والوں اور گھروں میں پڑے ٹائرز مفت ھمارے یارڈ میں ڈراپ کر سکتے ہیں بعد میں انہیں ریسیکلنگ کے لئے انڈیا بھیجیں گے – امید ھے کہ لوگ اس آفر کا فائدہ اٹھائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں