مانچسٹرچودھری عارف پندھیر –
جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں اتحاد و اتفاق یکجہتی پر زور دیا۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چئیرمن نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بڑی مشکلوں سے حاصل کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں سب کو ملکر پاکستان کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ جس مقصد کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا حاصل ہو سکے۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہم ایک آزاد خودمختار پاکستان کے قیام کی خوشی میں مناتے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جموں کشمیر میں لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے اور اسکے بعد کورونا وائرس کی وبا نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا لیکن پھر بھی ہم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جشن آزادی کو مناتے ہیں۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی عہد کرے کہ ہم برطانوی معیشت کی مضبوطی کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔حافظ مدثر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان کے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں جہاں بھی رہیں گے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں گے اور اس پرچم کی سربلندی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے لارڈ مئیر مانچسٹر عابد لطیف چوہان نےیوم آزادی پاکستان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا آج کے دن ھم پاکستان کی آزادی کے لئے قربانی دینے والوں غازیوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرنا چاہئے جن کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا ھمیں علامہ اقبال کی خودی اور قائد اعظم کے سنہرے اصول اتحاد یقین محکم پر عمل پیرا ھو کر پاکستان کو ایک عظیم تر ملک بنانے میں کوئ کسر نہیں چھو رنی چاھئے میری طرف سے پاکستان کی غیورجفاکش عوام کو اپنی دل کی گہرائیوں سے جشن آزادی مبارک ھو سابق امیدوار ممبر یورپی پارلیمنٹ چودھری محمد اسلم نے کہا کہ بہت قربانیوں کے ھمیں ھمارا ملک پاکستان ملا تھا اسکی حفاظت ھمارا فرض ھے میں دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر دلی مبارکباد دیتا ھوں
