جشن آذادی کے موقع پر محکمہ جنگلات جہلم کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جشن آذادی کے موقع پر محکمہ جنگلات جہلم کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری اور پلانٹ فار پنجاب مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پلکن،دھریک، امرود، سکھ چین، انارسمیت دیگر 2500 سے زائد پودے جہلم،دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان میں لگائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل نے یوم پاکستان کے موقع پر شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے موقع پر کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم،پو؛یس،فاریسٹ، ایجوکیشن،ہیلتھ،حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی،لائنز کلب،نیو جہلم سٹی لائینز کلب، رہتاس ریزارٹ،قلعہ رہتاس سمیت دیگر ادروں کی جانب سے 14اگست کے موقع پر مجمورعی طور پر2500سے زائد پودے لگائے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ جہلم کے عظیم شہری اپنا فریضہ نبھاتے ہوئے اپنے گھروں میں پودے لگائیں اور انکی دیکھ بھال کریں۔آنے والے وقتوں میں درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ جہلم کو خوبصورت ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں