پاکستان کے تہتر ویں یوم آزادی کی تقریب مانچسٹر قونصلیٹ میں کرونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی سے منائی گئی

Spread the love

مانچسٹر – چودھری عارف پندھیر

مانچسٹر قونصلیٹ میں پاکستان کی جشن آزادی کی تقریب پہلی بار کرونا وائرس کے سبب کمیونٹی کے بغیر منعقد کی گئی

نئے قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے پر چم کشائی کی اور کہاکہ میری طرف سے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی مبارک ھو ھمارے لوگوں میں وہ صلاحیتیں ہیں جو ایک ترقی یافتہ قوم میں ھونی چاہئے ھم نے مقامی رولز ریگولیشن پر مکمل عمل کیا جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی سمجھتی ھے کہ کس وجہ سے انہیں نہیں بلایا گیا ورنہ ھر سال 23مارچ اور 14 اگست کو پاکستانی قونصلیٹ سب کو دعوت دیتا ھے اس سال سب پاکستانی اپنے اپنے گھروں میں جشن آزادی منا رہے ہیں

مانچسٹر قونصلیٹ میں جشن آزادی کی تقریب میں قونصلیٹ اسٹاف نے شرکت کی

صدر پاکستان عارف علوی کا پیغام کمرشل قونصلر محمد آختر نے پڑھا اور میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کوڈ19کی وجہ سے چھوٹی تقریب ھوئ یہ ایک عالمی مسئلہ ھے ھم گھر میں بھی جشن منا سکتے ہیں میری طرف سے ساری قوم کو جشن پاکستان مبارک ھو

وزراعظم پاکستان عمران خان کا بیان ویلفئیر اتاشی فضہ نیازی نے پڑھا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ 14 اگشت ھم ھمیشہ جوش و خروش سے مناتے ہیں اس دفعہ ایسے گورنمنٹ کی گائیڈ لا ئن کی وجہ سے مختصر پروگرام رکھا ہے اس موقع پر ھمیں مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو ایک سال سے زائد عرصہ سے گھروں میں نظر بند ہیں قونصلیٹ کے شعبہ پاسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار غلام مصطفے نے کہا میں اپنی طر فسے اپنی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتا ھوں اور اپیل کرتا ھوں کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں-قومصلیٹ میں نادرہ کے انچارج فیصل حسین کا کہنا تھا سب سے پہلے میں دنیا بھر کے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ھوں اور اس موقع پر ھمیں کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو آزادی کے لئے ایک تاریخ رقم کر رھے ہیں

پاکستان کی جشن آزادی کی تقریب میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا قونصلیٹ کے ملازمین میں محمد الیاس -محمد سلیم- پروین احسن-رائے سعید-محمد طاہر-خرم شہزاد -محمد ایاز -محمد عرفان-شہزاد علی-فیصل حسین سردار غلام مصطفے شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں