پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید گروپ بر طانیہ یورپ کے صدر چودھری حاجی محمد شریف کی قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر سے انکے آفس پاکستانی قونصلیٹ میں ملاقات

Spread the love

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر )۔ جب سے مانچسٹر قونصلیٹ میں نئے قونصل جنرل طارق وزیر نے چارج لے کر کام شروع کیا ھے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ھر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ھوا ھے اسی سلسلے میں آج مانچسٹر کی کاروباری شخصت پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے یوکے یورپ کے صدر چودھری حاجی محمد شریف سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں بر طانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی مزید بہتری کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا ھر فرد مجھے آفس آکر مل سکتا ھے اسوقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھے مواقع ہیں چودھری حاجی محمد شریف نے بزنس کمیونٹی کی طر ف سے پاکستانی قونصل جنرل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کو مل کر بہت خوشی ھوئ وہ ایک بہت ھی ملنسار خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ھم پاکستانی کمیونٹی کو ان جیسے عوامی قو نصل جنرل کی ضرورت تھی امید ھے اب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ھونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں