وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مین آف دی ایئر کا خطاب ملنے کے بعد برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی خوشی سے جھوم اٹھی اور فخر کا اظہار کیا

Spread the love

مانچسٹر- چودھری عارف پندھیر

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مین آف دی ایئر کا خطاب ملنے کے بعد برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی خوشی سے جھوم اٹھی اور فخر کا اظہار کیا۔ بر طانیہ کی سیاسی کاروباری سماجی شخصیت اور تحریک انصاف برطانیہ کے راہنما اعجاز شیخ نے کہا کہ عمران خان کو مین آف دی ایئر کا اعزاز ملنا پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے اور عالم اسلام کے لیے بھی زبردست خبر ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر دنیا کے چھٹے اور عالم اسلام کی سب سے زیادہ اثر رکھنے والی شخصیت ہیں ۔ عمران خان مسلم دنیا کے اول ترین شخصیت ہیں ۔ تحریک انصاف بر طانیہ کے سینئر راہنما ملک عمران خلیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بائیس سالہ جدوجہد کر کے پاکستان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے عوام سے کرپٹ مافیا کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے وعدے کو پورا کیا اور دنیا بھر میں پاکستان بارے منفی تاثر ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔  سینئر راہنما تحریک انصاف آصف رشید بٹ نے کہا اللہ تعالی نے ھم پاکستانیوں کو عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر دیا ھے جن پر ھمیں اور دنیا بھر کے پاکستانیوں کو فخر ھے کہ عمران خان کو شوشل میڈیا پر دنیا کے چھٹے اور عالم اسلام کی سب سے زیادہ اثر رکھنے والی شخصیت مانا گیا پاکستان بہت جلد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا کی ترقی یافتہ ملک بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں