وقت کے یزید کے سامنے ڈت جانا ہی حسینیت ؓہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم وقت کے یزید کے سامنے ڈت جانا ہی حسینیت ؓہے، جن کی زندگیوں میں آل رسولؐ اور صحابہ کرامؓ کی محبت نہیں وہ اپنے ایمان کی فکر کریں، امت مسلمہ آج بھی حضرت امام حسینؓ، حضرت امام حسن ؓ کے کردار کو اپنا لیں تو مسلمان دنیاء میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، آقا علیہ السلام کی تمام صحابہ ؓ سے محبت قیامت کے دن نجات کا سبب بنے گی، ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اور شہداء کربلا کی تاریخ عالم کی بے مثال قربانی دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے باطل کا صفایا کیا اور حق کا سربلند کردیا، ظلم کے خاتمے کے لئے ڈٹ جانا حسینی ؓ فکر ہے، حق راستے میں سختیوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرنا حسینیت ؓ ہے حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، حضرت امام حسین ؓ نے یزیدی ٹولوں کا صفایا کر کے دنیاء میں اسلام کا بول بالا کیا، حضرت امام حسینؓ اور شہداء کربلا حق پر تھے اور یہ حق قیامت تک کے لئے باوقار اور سربلند رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں