صوبائی حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور انہیں بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال 28 ا گست 2020

ساہیوال (آصف ندیم )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے اور انہیں بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،ہماری تمام تر توجہ گڈ گورننس اور مسائل کے حل پر مرکوز ہے تا کہ عوام کو دیر پا ریلیف مل سکے -ساہیوال شہر کی ترقی پر ذاتی توجہ دے رہا ہوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی جلد تکمیل اور موٹر وے سے ملانے کے لئے ایکسپرے وے کی تعمیر ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے -پنجاب حکومت ڈویژل سطح پر صحافیوں اور وکلاء کی کالونیاں تعمیر کر رہی ہے جس میں ساہیوال کو بھی شامل کیا گیا ہے -وہ یہاں ڈی سی آفس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز و عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے جن میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال،رائے حسن نواز خاں،رانا آفتاب احمد خاں،رائے مرتضی اقبال،شیخ محمد چوہان،ملک محمد فیصل ڈھکو،محمد یار ڈھکو،چوہدری علی شکور اوروحید اصغر ڈوگر بھی شامل تھے -گڈ گورننس کمیٹی کے ضلعی سیکرٹری ڈاکٹر میجر (ر)مظہر شیرازی،ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ جاوید محمود اور ساہیوال چیمبر کے صدر شیخ فیصل اکرام نے بھی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں شہری مسائل سے آگاہ کیا – اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید، آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈی پی او امیر تیمور بزدار بھی اجلاس مین موجود تھے ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے ساہیوال شہر کی ترقی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے پر کام جاری ہے جس سے عوام کو در پیش مسائل بڑی حد تک حل ہونگے -انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں تا کہ اسے جلد مکمل کر کے فعال کیا جا سکے جبکہ شہر کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے لئے ایکسپریس وے کی تعمیر اور ساہیوال بائی پاس کی تکمیل بھی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے -انہوں نے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں بھر پور تعاون کریں -وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے فنڈز بحال کر دیئے ہیں تا کہ عام آدمی کو در پیش مسائل کو حل کیا جا سکے -نمائندوں کو چاہیے کہ وہ باہمی مشاورت سے ایسی سکیمیں مکمل کروائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچے -ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں اپنے بھر پو رتعاون کا یقین دلایا -اجلاس میں رائے مرتضی اقبال نے کسووال میں گرلز ڈگری کالج کے قیام،رائے حسن نواز نے چیچہ وطنی اور ساہیوال کے لئے ایکسپریس وے کی تعمیر،شیخ محمد چوہان نے منی ہسپتال غلہ منڈی کے لئے فنڈز کی فراہمی اور رانا آفتاب احمد خان نے ساہیوال کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جبکہ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ساہیوال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں