محرم الحرام کی شب عاشور مذہبی و سماجی شخصیت عباس مہدی کی رہائش گاہ پر امام علی اکبر علیہ السلام کی شہادت کے حوالہ سے ماتمی مجلس کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر)

محرم الحرام کی شب عاشور مذہبی و سماجی شخصیت عباس مہدی کی رہائش گاہ پر امام علی اکبر علیہ السلام کی شہادت کے حوالہ سے ماتمی مجلس کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے منایا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں مقامی لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام قواعد و ضوابط کے تحت مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ خواتین نوجوانوں اور بچوں نے بھی شرکت کر کے شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے مشعل راہ فرار دیا۔ نوجوان سید مجتبیٰ حسن نے کہا کہ ہم یہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔فرحان علی نے کہا کہ گھر گھر مجالس کا سلسلہ جاری ہے ابھی ہم ماتم کریں گے خواتین کا رونے کا وقت ہم مولا کا ماتم کریں گے اور روز عاشور  بھی ماتم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ پاکیزہ بتول کا کہنا تھا کہ یہاں پر بھی مجالس عزا برپا کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اگر صحیح حکمت عملی کی جاتی تو گھروں کی بجائے امام بارگاہوں اور سنٹرز میں بھی مجالس کا اہتمام کیا سکتا تھا ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں یہ وہ عبادت ہے جو ہمارے قلب کو تسکین بخشتی ہے اور حرارت  پیدا کرتی ہے ۔حرارت ہی زندگی کا نام ہے مسز عباس نے کہا کہ ہماری زندگی حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم ہے۔نوجوان سید علی نقوی نے کہا چونکہ اس وقت باہر مجالس کے انعقاد پر پابندی ہے اس لیے ہم مساجد میں مجالس کا اہتمام نہیں کر سکتے ہم گھر میں موجود ہیں اور اپنے بڑوں سے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں بارے سیکھ رہے ہیں ۔ میزبان عباس مہدی نے کہا کہ ہم شب عاشور منا رہے یہ وہ شب ہے جو اس گھرانے کے اجڑنے کی گھڑی تھی اور اسکے بعد صبح مصائب اور شہادتیں ہیں بی بی زینب اور دیگر مطہرات کے لیے- مجلس میں ممتاز مزہبی سکالر سید سبطین کاظمی نے خصوصی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں