اوورسیز پاکستان کمیشن ضلع گجرات کے چئیرمین چودھری عدیل ارشد نے بر طانیہ و یورپ کا کامیاب دورہ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈی سی کمپلیس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اھم اجلاس کی صدارت کی

Spread the love

– مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر ) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے تبادلے کے بعد ان کے چارج چھوڑنے سے پہلے چئیرمین opc چوھدری عدیل ارشد کے یوکے یورپ کے دورہ کے بعد وطن واپسی پر ضلع گجرات کے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے OPC کی میٹنگ میں اھم فیصلے کئے گئے ھیں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے چئیرمین چوھدری عدیل ارشد کی زیر صدارت اجلاس DC کمپلیکس میں منعقد ھوا جس میں dcگجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ۔ اے سی گجرات محمد جمیل اے سی کھاریاں فیصل عباس تحصیلداروں سمیت فوکل پرسن OPC وقار خان اور PROٹوDPOاسد گجر اورOPC کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دی گئی اور پینڈنگ اوورسز درخواستوں کو فوری نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے OPCکے چئیرمین چوھدری عدیل ارشد نے میٹنگ کے دوران کہا بطور چئیرمین OPCمجھے جو اھم زمہ داری سونپی گئی اسے احسن طریقہ سے نبھارہا ھوں ھںوں ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ مل کر الحمداللہ ایک سال کے دوران تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ھیں اور آئندہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل کرواتا رھوں گا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کو اگر کوئ مسائل ہیں وہ مجھ سے کسی بھئ وقت میرے آفس میں آکر مل سکتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں