یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے مادر وطن اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

Spread the love

لندن (عارف چودھری )یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے مادر وطن اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کیونکہ انکے ساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑی ہے جسکا عملی ثبوت دشمن ملک بھارت 1965 کی جنگ میں دیکھ چکا ہے جذبہ ایمانی سے سرشار مسلح افواج کے نوجوان اور عوام مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور شہادت کا افضل رتبہ پاتے ہیں۔ اپنے پیغام میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا وہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان اور قوم کے بہادر جوانوں نے 1965 کی جنگ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا سلام ان ماؤں کو جنہوں نے اپنے بیٹوں کو وطن پر قربان کیا ۔برطانیہ کے ممتاز قانون دان پاکستان لائیر ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ افواج پاکستان جسطرح کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے فوج کے نوجوانوں کی شہادت کا رتبہ پایا۔ پاکستانی فوج کو ھم سلیوٹ کرتے ہیں -جنہوں نے چھ ستمبر کو بھارتی فوج کو ھر علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ھم اوورسیز پاکستانی ھمیشہ پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہیں کونسلر شوکت حسین نے کہا پاکستان میں جب تک ایسے بہادر جوان موجود ہیں جو وطن کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے دنیا کی کوئ طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے وطن پہ جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلام پیش کیا کے ملت کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو ایسے تباہ و برباد کیا کے دشمن کی آنے والی نسلیں ہمیشہ اسے یاد رکھیں گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کی بدولت ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دشمن کبھی حملہ کرنے کی جرات نہ کرے وگرنہ بدترین خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ برطانیہ و یورپ کی نامور سیاسی سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قیام اور استحکام کے لیے ہمارے فوجی جوانوں اور عوام کی قربانیوں کی ایسی لازوال داستان ہے جس سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں ہمیں تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے سوچنا ہے اسکے قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں