ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری تک جدوجہد رہے گی, سردار امجد صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی

Spread the love

اولڈھم برانچ لیڈز (چودھری عارف پندھیر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لیڈز یونٹ کے زیر اہتمام ایک ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر جناب امجد اشرف فرزند مقبول بٹ جناب شوکت بٹ محمود کشمیری اور دیگر ترقی پسند دوستوں نے شرکت کی ،آج کے اس پرگرام کی سب سے بڑی اور اہم خوش آئند بات یہ تھی کہ ضیاء احمد نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اور حلف بھی اٹھایا اور ساتھ اس بات کا عہد بھی کیا کہ وہ اپنی جدوجہد کو ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کے جاری رکھیں گے ،ضیا احمد نے این ایس ایف سے اپنی سیاست کا آغاز کیا آج جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی میں شامل ھو گئے ہیں انکی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ھو گی
لیڈز یونٹ ،برطانیہ برانچ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکز کی جانب سے ضیاء احمد کو خوش کہا گیا اس موقع پر پارٹی میں شامل ھونے والے ضیا احمد نے نیشنل عوامی پارٹی کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کی خدمت کریں گے
اتحاد ۔آزادی -انقلاب۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کشمیر کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں