یوم دفاع پاکستان پر خصوصی کھیل “رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو” پیش کیا گیا، عوام کی بھرپور شرکت

Spread the love

(لاہور سے اذان ملک کی رپورٹ) ڈریمز ٹھیٹر کی جانب سے مکامی شادی حال میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی کھیل “رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو” پیش کیا گیا، جس میں شائقین نے بھرپور شرکت کی اور بے حد پسند کیا۔ ڈرامہ غلام احمد نے تحریر کیا جبکہ ڈائریکشن رضیہ ملک کی ہیں۔ ڈرامے کی کامیابی اور مقبولیت پر ہدایت کار رضیہ ملک نے کہا کہ ڈرامہ کی ساری کاسٹ نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا جس پر شائقین بغیر داد دیئے نہ رہ سکے۔ رضیہ ملک نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسے کھیل بناتی رہیں گی اور اپنے مداحوں سے داد بتورتی رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں