پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات انکے مسائل کی نشان دہی اور انکے حل کی ایک کڑی ھے,قونصل جنرل طارق وزیر

Spread the love

راچڈیل (چودھری عارف پندھیر

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے  تعینات قونصل جنرل طارق وزیر کا  گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں کمیونٹی کے مسائل پر گفت و شنید کے ساتھ برطانیہ کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقعوں بارے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی بزرگ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ یو کے یورپ کے صدر حاجی چوہدری محمد شریف نے قونصل جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں راچڈیل کے جنگل گریل ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا آجکی تقریب کمیونٹی سے ملاقات کر کے انکے مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل کی ایک کڑی ہے تاکہ آپس میں مل بیٹھ کر باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے ساتھ مسائل حل کریں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم کمیونٹی سے ایسے ہی تعلق استوار رکھیں گے تاکہ قریبی روابط کا سلسلہ برقرار رہے ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے ساتھ جتنا زیادہ قریبی رابطہ ہو گا مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی بیٹھک کا انعقاد ناگزیر ہے۔ سیاسی سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کے خیالات بہت اچھے ہیں اور وہ پاکستانی کمیونٹی کا درد رکھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ انکی حقیقی خدمت کی جائے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بحیثیت کمیونٹی ہماری بھی خواہش ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پاکستان لائیرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر سابقہ چئیرمین او پی ایف گورنرز باڈی ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے قونصل جنرل آئے ہیں جو پاکستان کا درد رکھتے ہیں انکے پاس کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ بھی ہے اور وہ کمیونٹی کی آواز کو سننے کے لیے بھی تیار ہیں جو کے ہمارے بچوں علما اور پیشہ ور افراد کے لیے انتہائ مفید ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی خوش بختی ہے کہ ایسے سفارتکار موجود ہیں جو پاکستان کی کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔میں انہیں انکی دبیئ میں تعیناتی کے دوران مل چکا ھوں اور انہوں نے وہاں پر بھی پاکستان کمیونٹی کی مختلف انداز میں خدمت کی اور لوگ آج بھی انہیں یاد کر رھے ہیں پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سردار غلام مصطفیٰ جنہوں نے اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے کمیونٹی میں ایک خاص مقام بنایا ھوا ھے نے کہا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئ اور انہوں نے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں ۔ ان کا کہنا مذید کہنا تھا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور انکے دور میں کمیونٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ اس موقع پر نادرا کے مینجر فیصل حسین نے کہا کہ قونصل جنرل کی ہدایات پر نادرا کارڈ کے لئے ھم نے کمیونٹی کے لئےقونصلیٹ میں مزید سہلولتیں فراہم کر دیں ہیں تاکہ فیملیوں اور بچوں کو وہاں زیادہ دیر انتظار نہ کر نا پڑے نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت اور میزبان چوہدری سرفراز شریف نے کہا ہم قونصل جنرل طارق وزیر کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عشائیہ میں مانچسٹر نادرا آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ، سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ اور میئر گریٹر مانچسٹر چوہدری محمد اسلم، صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات اسحاق چودھری-راجہ واجد- اعتزاز عاصم کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ یوکے یورپ کے صدر میزبان چودھری حاجی محمد شریف نے کہا کہ ھم مانچسٹر کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ھمیں طارق وزیر جیسے عوامی طبعیت رکھنے والے قونصل جنرل مل گئے ہیں جو بلا تفریق ھر کسی کو اپنے دفتر مل لیتے ہیں انکے آنے کے بعد پاکستانی قونصلیٹ آفس میں مثبت تبدیلیاں آئ ہیں میں انکا شکر گزار ھوں کہ میری دعوت پر اپنے عملہ کے ساتھ تشریف لائے انہوں نے عشائیہ میں شریک معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔اور قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل قونصل محمد اختر کو کمیونٹی کے لئے انکی خدمات کو سراہتے ھوئے خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں